ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2011 |
اكستان |
|
دیت اَور بیوی ماری گئی تو مرد کو جو دیت ملے گی وہ آدھی ملے گی وہ مرد کو مِل رہی ہے آدھی تو ہائے ہائے تو مردوں کو کرنی چاہیے کہ ہمیں کیوں آدھی مِل رہی ہے کرتی یہ ہیں کہ ہماری کیوں قیمت کم ہوگئی دماغ میں اِن کے یہ گھسا ہوا ہے تو یہ بھی ناقص العقل ہونے کی بات ہے یایہ کہ پاگل پن ہے جنون ہے ایک قسم کا۔ یہ جو منکرین ِحدیث پرویزی ہیں یہ اُن کی مثال ہے کہ عطر نکالیتے ہیں۔ شیعوں کی بدعت : اِسی طرح عطر نکال کر اِنہوں نے بدعات اِیجاد کر لیں اَور بدعات اِیجاد کرلیں تو غلطی ہوگئی کیونکہ نقصان یہ ہوا کہ وہ دین کا جزء سمجھا جانے لگا ہے جو لوگ سن پچانوے سے پہلے اَذان سنتے رہے ہیں وہ تو نہیں کہیں گے اِس کے آگے پیچھے درُود شریف پڑھا جاتا ہے مگر جو اَب سن رہے ہیں وہ کہیں گے کہ ہم نے تو سُنا ہی یہ ہے ہوش ہی اِس میں سنبھالا ہے ۔اَور یہ مسلک سب بریلویوںکا بھی نہیں ہے کیونکہ بریلی میں بریلوی جو ہیں اُن میں کوئی پڑھتاہے اِسے اَور کوئی نہیں پڑھتا شروع زمانہ سے اَحمد رضاخاں کے زمانہ سے اَب تک بھی اِسی طرح ہے اِنہوں نے اپنی طرف سے یہ شعار بنالیا کہ یہ اہل ِسنت کی علامت ہے حالانکہ اہلسنت کی تو کہاں وہ تو اہل ِبدعت کی علامت ہے شیعہ بڑھا تے ہیں یہ کلمات اُن پر کیس ہوا ہائی کورٹ میں تو اُنہوں نے مانا کہ جو بڑھاتے ہیں ہم وہ غلط ہے صحیح اَذان فقط اُتنی ہی ہے۔ اچھا لاؤڈ سپیکر ہوتو پڑھیں گے نہ ہو تو نہیں پڑھیں گے اُس وقت گویا ساقط ہوجاتا ہے وہ۔ حدیث میں درُود و دُعاء کا حکم اَذان کے بعد ہے بدعتیوں نے پہلے کر دیا : اَور پہلے صلوة والسلام پڑھ لیتے ہیں اَور بعد میں درُود اَور دُعاء غائب حالانکہ حدیث شریف میں جو آیا ہے وہ یہ آیا ہے کہ جب مؤذن اَذان دے توجو کلمات مؤذن کہہ رہا ہے وہ تم کہتے رہو اُس کے بعد اَب اِس میں نامِ مبارک آتا ہے رسول اللہ ۖ کا اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدً رَّسُوْلُ اللّٰہِ آتا ہے اَب اُس پر درُود پڑھنا نہیں آیا ہے کہ جب اَذان کا جواب دے رہے ہو تو جواب میں جب اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدً رَّسُوْلُ اللّٰہِ کہو تو صلی اللہ علیہ وسلم بھی کہو یہ نہیں بتایا گیا بلکہ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ جب اَذان ہو رہی ہو تو جو کلمات وہ کہہ رہا ہے وہ تم کہو تو اَب درُود شریف تو رہ گیا تو پھر بتایا گیا کہ جب اَذان ختم ہوجائے تو درُود شریف پڑھو کیونکہ نام ِمبارک آیا ہے سُنابھی ہے تم نے زبان سے کہا بھی ہے توبعد میں پڑھو درُود شریف اَور پھر یہ کلمات کہو