ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2011 |
اكستان |
|
چنانچہ جس مرض میں حضرت کا وصال ہواہے اُس میں آپ پر کئی مرتبہ سحر کرایا گیاتھا۔ یہ بات کچھ عجیب سی نہیں ہے کہ معاصرت، عداوت، حسد، عناد، بغض، کینہ یہ اَمراض ایسے ہیں کہ جن کی بناء پر اِن اَمراض میں مبتلاء آدمی اپنے مخالف کے لیے سب کچھ کر گزرتا ہے۔ ایک وقت تھا کہ میں اِس قسم کی حرکات کو دینداروں، مذہبی خطابات اَور ڈگریاں رکھنے والوں کے بارے میں بعید اَز قیاس جانتا تھا لیکن ١٩٧٨ء کے بعد سے پانچ سال مسلسل میرے ساتھ اُن درویش صورت شیطان صفت اِنسانوں نے وہ حرکات کی ہیں کہ اِیمانیت نہیں اِنسانیت شرمندہ ہے، وہ لوگ جو شاگرد ہوں مرید ہوں، پروردہ ہوں وہ اپنے اُستاذ، پیر، مربی اَور محسن کے ساتھ اِنسانیت کش ہتک آمیز برسہا برس حرکتیں کریں لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ اِس لیے اَب یقین آگیا ہے کہ حضرت قدس سرہ سے کینہ ، حسد، بغض اَور معاصرت کی آگ دِلوں میں پوشیدہ رکھنے والوں نے ضرور یہ حرکت کی ہوگی، واللہ اَعلم ۔(جاری ہے) وفیات ٢٧ مئی کو گلاسگواِنگلینڈ کے جناب الحاج خلیق الزماں صاحب کی جواں سالہ عالمہ صاحبزادی مختصر علالت کے بعد وفات پاگئیں ۔ اللہ تعالیٰ حاجی صاحب اَور اُن کے اہل ِخانہ کو اِس عظیم ناگہانی حادثہ پر صبر جمیل عطاء فرمائے اَور مرحومہ کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے۔ جناب بلال میر صاحب کی ہمشیرہ صاحبہ ماہ اپریل میں وفات پاگئیں۔ جناب ریحان علی صاحب کے ماموں طویل علالت کے بعد گزشتہ ماہ وفات پا گئے۔ ١٨مئی کو ڈاکٹر محمد امجد صاحب کے بڑے بھائی جناب محمد اَفضل صاحب کی بیٹی طویل علالت کے بعد وفات پا گئی۔اللہ تعالیٰ اُس کو والدین کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے اَور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہ ِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اَیصالِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔