ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2011 |
اكستان |
|
درس حديث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) قرآن یا حدیث کا نچوڑ منکرین ِ حدیث کا طریقہ، علم و فضل عورتوں میں ہمیشہ رہا ہے عورت کی گواہی مرد کے برابر ہونے سے سزاؤں کا تناسب بڑھ جائے گا عورت کی نصف دیت میں مرد کا نقصان ہے عورت کا نہیں اپنی طرف سے دین میں کمی بیشی'' بدعت'' کہلاتی ہے اَذان کے شروع میں درُود کا اِضافہ شیعوں کی بدعت ہے،حدیث میں بعد میں پڑھنے کی تعلیم ہے ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 65 سا ئیڈB 20 - 02 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! جناب ِرسول اللہ ۖ سے حضرت ِمعاویہ رضی اللہ عنہ نے روایت کی ہے آپ نے اِرشاد فرمایا لَایَزَالُ مِنْ اُمَّتِیْ اُمَّة قَائِمَة بِاَمْرِاللّٰہِ میری اُمت میں سے ایک جماعت اللہ تعالیٰ کے احکام کو قائم رکھتی رہے گی۔تو اللہ تعالیٰ کے احکام چاہے کسی اُمت میں ہوں اُن پر چلنے والے کی مخالفت ہوتی ہے سنت پر چلنے والے کی مخالفت ہوتی ہے اَور وہ خود بھی مخالف ہوتا ہے دُوسروں کا جو سنت پر نہ چلیں اُن سے وہ اِختلاف کرتا ہے اُن کو تنبیہ کرتا ہے تو جو سنت پر نہیں چلتے لوگ وہ اُس کے خلاف ہوجاتے ہیں ،کبھی کبھی وہ اچھی خاصی طاقت کے ہوتے ہیں جو سنت کی مخالفت کر رہے ہوتے ہیں ۔