ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2007 |
¾اكستان Ù |
|
٢٠ جون کوبعد اَز نمازِ عشاء بزم ِ طلباء کی طرف سے جامعہ مدنیہ جدید میں سالانہ تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب اور جامعہ کے اَساتذہ کرام نے شرکت فرمائی۔ طلباء کرام نے اِس مقابلہ میں بھرپور حصہ لیا۔ آخر میں حضرت مولانا امان اللہ صاحب نے مختصر سا بیان فرما کر طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی ،بعد ازاں حضرت مہتمم صاحب نے اِنعامات تقسیم فرمائے۔ اوّل اِنعام احسن خدامی درجہ سادسہ نے، دوم اِنعام عمر اِرشاد درجہ خامسہ نے، سوم اِنعام آصف شاہ درجہ سابعہ نے حاصل کیا ۔ بزم رات 12:30 بجے ختم ہوئی اور حضرت مہتمم صاحب نے آخر میں دُعاء فرمائی۔ ٢٢ جون کو حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جمعة المبارک کی نماز مسجد حامد میں اَدا کرنے کے بعد جامعہ مدنیہ جدید کے طالب علم عبد الماجد کے ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی غرض سے گائوں ویہگل ضلع قصور تشریف لے گئے۔ وہاں کھانے سے فراغت کے بعد متعلمِ جامعہ محمد شہزاد کے اِصرار پر اُن کے گائوں قادی وِنڈ ضلع قصور تشریف لے گئے۔ نمازِ عصر اَداء کرنے کے بعد قصور شہر سے ہوتے ہوئے رات ساڑھے نو بجے جامعہ جدید واپسی ہوئی۔ رفیق ِ سفر جامعہ مدنیہ جدید کے متعلم محمد خبیب، اِنعام اللہ، سعید اللہ، محمد زبیر اور محمد عامر اَخلاق تھے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارُالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اجر ہے (اِدارہ)