ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2006 |
اكستان |
|
رُودادِ سفر لاہور تا اٹک ( بقلم شریک ِسفر خالد عثمان،منڈدہ کرک ،متعلم جامعہ مدنیہ جدید ) الحمد للہ۔ اللہ رب العزت کی توفیق سے میں اور ڈرائیور بھائی اقبال حضرت اقدس شیخ الحدیث مولانا سیدمحمود میاں صاحب کی معیت میں 4ستمبر کو لاہور سے 11:30 فاضل جامعہ مدنیہ قدیم مولانا عبد اللہ صاحب خوشاب کی دعوت پر اُن کے نکاح کے لیے ٹانک روانہ ہوئے۔ فیصل آباد اور جھنگ کے راستے ڈیرہ اسماعیل خان رات 10بجے حاجی غلام مصطفی صاحب کے گھر محلہ علی زئی میں بخیریت پہنچے۔ حضرت صاحب کی آمد پر تمام احباب بے انتہا خوش تھے۔ اگلے روز صبح ناشتہ کے بعد جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم مالیات خواجہ زاہد صاحب اور اُن کے بیٹے نے بھی حضرت سے ملاقات کی۔ بعد ازاں 45 10: پر ٹانک روانہ ہوئے۔ اور 12 بجے مولانا عبد اللہ صاحب فرزند قاری سعید صاحب خوشاب کے سسرال پہنچے۔ جامعہ کے کئی طلباء شادی میں شرکت کے لیے پہلے ہی ٹانک پہنچے ہوئے تھے۔ کچھ دیر بعد حضرت صاحب نے نکاح پڑھا یا۔ سہ پہر 3 بجے ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے سے بنوں روانہ ہوگئے۔ ٹانک سے ہمارے ساتھ مولانا عبدالرئوف قصوری صاحب (فاضل جامعہ مدنیہ قدیم) شریک ِسفر ہوگئے۔ عصر کی نماز مدرسہ حلیمیہ ''درّہ پینرو'' میں پڑھی۔ جامعہ کے ناظم شیخ الحدیث مولانا محمد انور صاحب نے حضرت صاحب کو پورے مدرسہ کا چکر لگواکر مدرسہ دِکھایا اور مدرسہ کی تفصیلات بتائیں۔ اُنہوں نے حضرت صاحب سے دُعائوں کی درخواست کی۔ پھر وہاں سے مغرب کی نماز کے بعد بنوں پہنچے۔ ہم نے مغرب کی نماز مدرسہ ''علوم الشرعیہ'' بنوں شہر میں پڑھی۔ وہاں حضرت کے استقبال کے لیے راقم کے اُستاد قاری اسد اللہ صاحب، ولی اللہ صاحب، مفتی کفایت اللہ صاحب اور میرے والد محترم گل محمد صاحب، بھائی حافظ محب اللہ صاحب بھی آئے ہوئے تھے۔ مغرب کی نماز کے بعد حضرت علی عثمانی صاحب مدظلہم (خطیب بنوں اور شاگرد رشید حضرت مولانا حسین احمد مدنی ) کی خدمت میں اُن کے گھر تشریف لے گئے، ملاقات ہوئی۔ بے انتہا خوش تھے کہ آج مجھے حضرت مولانا حسین احمد