ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2006 |
اكستان |
|
سلامی احکامات وَرائے عقل ہوسکتے ہیں خلاف ِ عقل نہیں ہو سکتے : حالانکہ اسلام کے جتنے احکامات ہیں، خلافِ عقل کوئی ایک حکم اسلام کا نہیں ہے۔ ہر حکم اسلام کا عین ِعقل، عقل کے مطابق ہے، ہاں وَرائے عقل ضرور ہے۔ ہم نادانی سے وَرائے عقل کو خلافِ عقل سمجھ بیٹھتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو عقل کے خلاف ہے،حالانکہ یہ عقل کے خلاف نہیں ہے یہ وَرائے عقل ہے۔ وَرائے عقل ہوناجو ہے یہ سمجھ میں آنے والی بات ہے اِس لیے کہ عقل کی بھی ایک حد ہے اُس حدمیں وہ کام کرے گی اُس کے علاوہ وہ کام نہیں کرسکتی۔ مثال سے وضاحت : ہمارے جو حواس ہیں، ہماری جو قوتیں ہیں ظاہری اور باطنی وہ ایک حد کے اندر کام کررہی ہیں اُس سے باہر نہیں کرسکتیں۔ آپ کی قوتِ سماعت ایک حد کے اندر کام کررہی ہے اُس حد سے باہر کام نہیں کرسکتی۔ آہستہ آواز سننے کی بھی ایک حد ہے کہ بس کم سے کم آواز یہ سن سکتی ہے آپ کی قوتِ سماعت ،اس سے کم نہیں سن سکتی ،اس کی بھی ایک حد مقرر ہے۔ اُس سے جب آہستہ آواز ہوگی تو آپ کے کان نہیں سنیں گے اُس کوالبتہ کوئی اور سن سکتا ہے۔ جانوروں میں بھی بڑی بڑی تیز قوت ِ سماعت ہوتی ہے، نگاہ بھی تیز ہوتی ہے، وہ سن لیں گے آپ نہیں سن سکیں گے۔ اسی طرح زیادہ سے زیادہ کی بھی ایک حد ہے اُس کے بعد کان کام نہیں کرتے۔ اگر بم پھٹ جائے خدانخواستہ کہیں اور اُس کی لہروں کی زَد میں کان کے پردے آجائیں تو پردہ پھٹ جاتا ہے اب سن نہیں سکتے، سماعت ختم۔ تو معلوم ہوا کہ زیادہ سے زیادہ کی بھی ایک حد ہے اور کم سے کم کی بھی ایک حد ہے۔ اسی طرح نگاہ کا حال ہے کہ زیادہ سے زیادہ کی بھی اس کی ایک حد ہے اور کم سے کم کی بھی ایک حد ہے، اُس حد سے باہر یہ کام نہیں کرسکتیں۔ خود آپ کی آنکھ کے بہت قریب کوئی چیز ہوجائے وہ آپ کو نظر نہیں آئے گی۔ آپ کی آنکھ کے اُوپر جو پلک ہے پلک جھپکتے ہیں آپ، جب یہ جھپک کر کھولتے ہیں تو یہ نظر نہیں آتی آپ کو ۔ آنکھ کی پتلی کی جو بیرونی سطح ہے یہ بھی نظر نہیں آرہی آپ کو، حالانکہ آنکھ سارا کچھ دیکھ رہی ہے۔ ساری دُنیا دیکھتی ہے، کیا کیا کچھ دیکھ رہی ہے لیکن اس کو نہیں دیکھ سکتی۔ ہزار کوشش کرلیں، ہزار خوشامد کرلیں اس کی، ہاتھ جوڑلیں اس کے سامنے، کان پکڑلیں جو کرلیں کہ تیری مہربانی ہے ایک نظر تو دیکھ لے، اپنی ہی آنکھ کو دیکھ لے۔ وہ کہے گی میں عاجز ہوں میں نہیں دیکھ سکتی۔ اپنی ہی آنکھ کو نہیں دیکھ سکتی۔ تو قریب کی بھی اِس کی ایک حد ہے، اس کی