ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2006 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) سرکاری ہدایا اورحضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا تقویٰ عدالتی قواعد ،خواہش مند کو عہدہ نہیں دیا جائے گا اِسلامی ممالک میں کافر محفوظ ہیں جبکہ اُن کے ملکوں میں مسلمان غیر محفوظ ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) کیسٹ نمبر ٥١ سائیڈ اے ( ١٩٨٥ ۔٨۔٣٠) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! جناب رسالت مآب ۖ نے اپنے صحابہ کرام کی تعریف فرمائی۔ تو اُن میں حضرت ثابت بن قیس ابن شماس بھی تھے اور پھر فرمایا نعِْمَ الرَّجُلُ مَعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، نعِْمَ الرَّجُلُ مَعَاذُ بْنُ عَمْرٍوبْنِ الْجَمُوْحِ۔ ان میں حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی تعریف بھی ہے۔ حضرت معاذ نے علم حاصل کیا جناب رسول اللہ ۖ سے ۔اور پہلے تو یہ حال تھا کہ کبھی کبھی اصلاح کی ضرورت پڑی۔ امام کو نماز لمبی نہیں پڑھانی چاہیے : نماز لمبی پڑھادیتے تھے ،یہ رسول اللہ ۖ کے پاس مغرب پڑھتے تھے پھر بنو سلمہ اِن کا قبیلہ ہے اُن کے ساتھ ساتھ مغرب بعد واپس آجاتے تھے اور پھر عشاء کی نماز پڑھاتے تھے۔ وہ عشاء کی نماز لمبی