ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2006 |
اكستان |
|
حضور اقدس ۖ خود راتوں کو نمازوں میں اتنا قیام فرماتے تھے کہ قدم مبارک سوج جاتے تھے۔ پھر رمضان کے اندر خصوصاً اخیر عشرہ میں اور زیادہ عبادت بڑھادیتے تھے۔ کیونکہ یہ مہینہ اور خاص کر اخیر عشرہ آخرت کی کمائی کا خاص موقع ہے۔ آپ ۖ کی کوشش ہوتی تھی کہ گھر والے بھی عبادت میں لگیں لہٰذا اخیر عشرہ کی راتوں میں اُن کو بھی جگاتے تھے۔ بہت سے لوگ خود تو بہت بڑی عبادت کرتے ہیں، لیکن بال بچوں کی طرف سے غافل رہتے ہیں۔ یہ لوگ فرض نماز بھی نہیں پڑھتے۔ اگر بال بچوں کو ہمیشہ دین پر ڈالنے اور عبادت میں لگانے کی کوشش کی جاتی رہے اور اُن کو ہمیشہ فرائض کا پابند رکھا جائے تو رمضان میں نفلوں کے لیے اُٹھانے اور شب قدر میں جگانے کی بھی ہمت ہو۔ جب بال بچوں کا ذہن دینی نہیں بنایا تو اُن کے سامنے شب بیداری کی بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی محبت عطاء فرمائے اور عبادت کی لگن اور ذکر کے ذوق سے نوازے۔ شب ِ قدر کی فضیلت : رمضان المبارک کا پورا مہینہ آخرت کی دولت کمانے کا ہے پھر اِس ماہ میں اخیر عشرہ اور بھی زیادہ محنت اور کوشش سے عبادت میں لگنے کا ہے۔ اِس عشرہ میں شب قدر ہوتی ہے جو بڑی بابرکت رات ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد فرمایا لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَیْر مِّنْ اَلْفِ شَھْرٍ یعنی شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ہزار مہینے کے ٨٣ سال اور چار مہینے ہوتے ہیں۔ پھر شب قدر کو ہزار مہینے کے برابر نہیں بتایا بلکہ ہزار مہینے سے بہتر بتایا ہے۔ ہزار مہینے سے شب قدر کس قدر بہتر ہے اُس کا علم اللہ ہی کو ہے مومن بندوں کے لیے شب قدر بہت ہی خیر و برکت کی چیز ہے۔ ایک رات جاگ کر عبادت کرلیں اور ہزار مہینوں سے زیادہ عبادت کرنے کا ثواب پالیں، اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے۔ اسی لیے تو حدیث شریف میں فرمایا مَنْ حُرِمَھَا فَقَدْ حُرِمَ الْخَیْرَ کُلَّہ وَلَایُحْرَمُ خَیْرُھَا اِلَّا کُلُّ مَحْرُوْمٍ (ابن ماجہ) یعنی جو شخص شب ِقدر سے محروم ہوگیا (گویا) پوری بھلائی سے محروم ہوگیا اور شب ِقدر کی خیر سے وہی محروم ہوتا ہے جو کامل محروم ہو۔ مطلب یہ ہے کہ چند گھنٹے کی رات ہوتی ہے اور اِس میں عبادت کرلینے سے ہزار مہینے سے زیادہ عبادت کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ چند گھنٹے بیدار رہ کر نفس کو سمجھا بُجھاکر عبادت کرلینا کوئی ایسی قابل ِذکر تکلیف نہیں جو برداشت سے باہر ہو۔ تکلیف ذراسی اور ثواب بہت بڑا۔ جیسے کوئی ایک نیا پیسہ تجارت میں لگادے اور