ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2006 |
اكستان |
|
دُعائیں اور تمنائیں چچا بزرگوار کا خط احقر کے نام باسمہ تعالٰی شانہ ٤ جمادی الثانی ١٤٤٧ھ عزیز محترم مولانا سید محمود میاں صاحب زید مجدہم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ' ابھی ابھی ''انوارِ مدینہ'' کا تازہ شمارہ دیکھا جس میں جامعہ مدنیہ جدید میں ختم بخاری شریف کی تقریب کے بارے میں اشتہار تھا۔ رسالہ کل شام کی ڈاک میں مغرب کے بعد ملاتھا۔ یعنی جس وقت رسالہ ملا اُس وقت جامعہ میں یہ مبارک تقریب بپاتھی۔ الفاظ میسر نہیں ہیں جو اِس خوشی کی ترجمانی کرسکیں جو اِس اطلاع سے ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی محنت کواِس طرح قبول فرمایا کہ حضرت بانی رحمة اللہ علیہ کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت اور حوصلہ دے اور اِس کام میں ایسی توفیق ہوکہ حضرت بانی رحمہ اللہ کے ''بڑا مدرسہ'' بنانے کا خواب پورا ہو۔ اللہ تعالیٰ اِس مدرسہ کو مسلمانوں کا ایسا مرکز بنادے جو مکمل رہنمائی کا کام کرسکے اور آنے والے دِنوں میں جو روز بروز خطرناک ہوتے جارہے ہیں اِسلام کا مضبوط قلعہ بن سکے۔ میری طرف سے اِس کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں اور تمام کارکنانِ مدرسہ کے ساتھ ساتھ مولانا رشید میاں سلمہ' اور والدہ صاحبہ کو بھی سلام و مبارکباد پیش کردیں۔ انوارِ مدینہ حیرت ناک پابندی سے ملتا رہتا ہے۔ خطرہ راستہ میں غائب ہونے کا ہوتا ہے۔ لیکن الحمد للہ کوئی رسالہ کم نہیں ہوا۔ محصول بھی بہت زیادہ لگتا ہے۔ لیکن میری طرف سے خط و کتابت میں کوتاہی کوبے تعلقی پر محمول نہ فرمائیں۔ رسالہ ملتے ہی ایک نشست میں پورا کرلیتا ہوں۔ بعض مضامین دوبارہ پڑھتا ہوں لیکن آپ کو لکھنے کی توفیق نہیں