ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2006 |
اكستان |
|
وفیات احقر محمود میاں غفرلہ' کی اُم ِرضاعی ٨ستمبرکو بعارضہ قلب لاہور میں وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ مرحومہ قاری عمر صاحب سردار خیل مرحوم کی اہلیہ تھیں، بہت نیک اور پابند صوم و صلوٰة تھیں۔ مرحومہ پشاور صوبہ سرحد کے مہمند قبیلہ سے تعلق رکھتی تھیں۔ قارئین کرام سے درخواست ہے کہ مرحومہ کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دُعائوں کے ساتھ حسب ِ توفیق ایصالِ ثواب بھی فرمائیں۔ گزشتہ ماہ کی سولہ تاریخ کو جامعہ مدنیہ جدید کے اساتذہ مولانا حسن صاحب اور مولانا خلیل الرحمن صاحب کے جواں سال ماموں زاد بھائی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ مرحوم حافظ قرآن اور نیک سیرت نوجوان تھے۔ یہ ناگہانی حادثہ خاندان بالخصوص والدین کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند ترین درجات نصیب فرمائے۔ اُن کے والدین اور دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔ جامعہ مدنیہ جدید میں ١٩شعبان المعظم کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب نے دورۂ صرف ونحو کے تقریباً ایک ہزار طلباء سے الوداعی خطاب کیا، تقریر کا مکمل متن آئندہ شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں ۔(ادارہ)