ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2006 |
اكستان |
|
ترازو کی کیسی شکل ہوگی وہ اللہ بہتر جانتا ہے ۔ اب تو بہت عجیب عجیب طرح کے ترازو ہیں۔ آپ پٹرول پمپ پہ چلے جائیں اور پٹرول ڈلوائیں تو ایک خانے میں اُسی وقت اُس کی قیمت آئے گی، ایک خانے میں اُس کی مقدار آئے گی، ایک خانے میں ساتھ ساتھ اُس مقدار کی قیمت بھی آجائے گی۔ اتنی تیزی سے چلتے ہیں کہ آپ اُن کو پڑھ بھی نہیں سکتے۔ تو انسان بیچارے کہ جس کی عقل بھی دسواں حصہ کام کررہی ہے نوے حصے سورہے ہیں اُس سوئی ہوئی عقل نے چیزیں ایجاد کرلیں تو اللہ تو قادر مطلق ہے اُس کے یہاں تو کوئی دیر ہی نہیں لگتی وزن ہونے میں، اور یہ تو وہ ہیں جو اس وقت گلی بازاروں میں ترازویں مل رہی ہیں اور ہر سڑک کے کنارے پر ترازو لگی ہوئی ہے پٹرول پمپ پر، اور جو اعلیٰ اعلیٰ دُنیا کی لیبارٹریوں میں ترازویں ہیں وہ تو بہت بہت عجیب قسم کی موجود ہیں تو اس میں کیا استبعاد ہے کہ قیامت کے دن ترازویں ہوں اور وزنِ اعمال ہو اور ہر چیز لمحوں میں ہوجائے کوئی اس میں قباحت نہیں ۔ اِنَّ اللّٰہَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ اللہ بہت سریع الحساب ہے۔ اعراض اجسام میں تبدیل ہو جائیں گے : تو فرمایا کہ وَنَضَعُ الْمَوَازِیْنَ الْقِسْطَ لِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَاَنَّ اَعْمَالَ بَنِیْ آدَمَ وَ قَوْلَہ ےُوْزَنُ۔ عرض ہوتے ہوئے بھی وزن … بعض احادیث میں یہ بھی آتا ہے کہ ان اعراض کو اجسام دے دیے جائیں گے وہاں پر۔ پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا۔ جب اجسام مل گئے جسم کا تول، وہ بھی قائم ہے جو عقل کے پیروکار ہیں پھر تو وہ بھی مانیں گے۔ مزید مثالیں : اور اگر اجسام نہیں بھی بنتے تو اِس دُنیا میں رہتے ہوئے ہم وزنِ اَعراض کرتے ہیں۔ تھرما میٹر یہ ترازو ہے، آپ بخار کا وزن نہیں کرتے۔ گاڑی چلارہے ہیں جہاز چلارہے ہیں اُس میں سپیڈومیٹر لگا ہوا ہے وہ بتارہا ہے کہ اس وقت جہاز کی رفتار دو سو کلو میٹر ہے، تین سو ہے، پانچ سو ہے، چھ سو ہے۔ گاڑی بتلارہی ہے کہ ساٹھ کلومیٹر نوے کلومیٹر چل رہی ہے یہ رفتار۔ رفتار کا اپنا تو کہیں وجود خارج میں نہیں ہے یہ تو جسم کے ساتھ تابع ہے، یہ عرض ہے، لیکن اس عرض کا وزن کرلیا آپ نے۔ تول کررہے ہیں، اور روز محکمہ موسمیات والے اعلان کرتے ہیں کہ آج یہ ٹمپریچر تھا گرمی کا، آج یہ تھا اور آج یہ تھا اور آج یہ تھا۔ اور فلاں جگہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے ٹمپریچر تھا۔ یہ وزن ِاعراض ہورہا ہے تو کوئی اس میں استبعاد ہی نہیں ہے۔ یہ مِنْ اَجْلَی الْبَدِیْہِیَّاتْ اگر