ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2006 |
اكستان |
|
ہوتی۔ اِتنا کامیاب رسالہ نکالنے اور نکالتے رہنے کے لیے آپ کو اور عزیزم مسعود میاں صاحب کو مبارکباد۔ اگست 2003 کے شمارے میں والد صاحب رحمة اللہ علیہ کے بارے میں بھائی جان رحمة اللہ علیہ کا ایک مضمون شروع ہوا تھا۔ اُس شمارے میں پہلی قسط شائع ہوئی تھی۔ لیکن ایک مضمون لکھنے کے لیے مراجعت کی ضرورت پڑی تو معلوم ہوا کہ ستمبر اکتوبر اور نومبر کے شمارے ملے ہی نہیں۔ اُس وقت شاید رِسالوں کا انتظار ہی رہا ہوگا۔ لیکن اب بہت افسوس ہورہا ہے کہ میرے پاس مضمون مکمل نہیں ہے۔ اگر ممکن ہو تو یہ شمارے یا کم از کم ریکارڈ کی کاپی سے اِس مضمون کی فوٹو کاپی بھیجنے کا انتظام کردیں، احسان مند ہوں گا۔ مضمون اِس لیے بہت اہم ہے کہ اُس میں بہت سی باتیں وہ ہوں گی جو باہر کا لکھنے والا نہیں جانتا۔ اب اجازت : والدہصاحبہ کو سلام پیش کردیں۔ آپ کی چچی جان بھی سلام و دُعاء میں شریک ہیں۔ والسلام محتاجِ دُعا ساجد میاں (دہلی)