ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2006 |
اكستان |
|
بیسیوں آیات نازل ہوئیں، جن میں مقام ابراہیم کو جائے نماز بنانے کی خواہش، پردے کی آیات، حرمت شراب کی آیات اور بدر کے قیدیوں کے بارے میں آپ کی رائے اللہ تعالیٰ کی رائے کے ساتھ موافق تھی۔ ایسی ہستی کی درایت میں شک کرنا رافضیت نہیں تو اور کیا ہے؟ اَعَاذَنَا اللّٰہُ مِنْ ھٰذِہ الْخَرَافَاتِ۔ قارئین کرام! بندہ نے آپ کے سامنے تقلید کے متعلق غیر مقلدین کے معتبر علماء کی کتابوں سے چند اقتباسات پیش کیے ہیں اور اُن پر مختصر تبصرہ بھی کیا ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ غیر مقلدین کے نزدیک ائمہ اربعہ میں سے کسی کی تقلید کرنا ضلالت، گمراہی اور شرک ہے۔ اس لیے اُن کے نزدیک تمام مقلدین حنفی ہوں یا شافعی، مالکی ہوں یا حنبلی سب گمراہ اور مشرک ہیں، اُن کا دین ِاسلام سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔ مقلدین ان کے نزدیک جانوروں کی طرح ہیں کیونکہ اُنہوں نے تقلید کا پٹہ گردن میں ڈال کر حیوانوں جیسا کام کیا ہے اس لیے اُن کی انسانیت ختم ہوگئی ہے۔ اپنے تبصرہ میں بندہ نے شریعت میں کتنی چیزیں حجت ہیں ان کا ذکر کیا ہے اور بتایا ہے کہ غیر مقلدین شریعت کی دو حجتوں کا انکار کرتے ہیں یعنی یہ لوگ اجماع صحابہ اور قیاس مجتہد کے منکر ہیں۔ نیز بندہ نے حدیث اور سنت میں کیا فرق ہے اِس پر بھی کچھ روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ ہر حدیث سنت نہیں اور حضور اکرم ۖ نے صرف اپنی اور خلفائے راشدین کی سنت پر چلنے کا حکم دیا ہے۔ آپ نے اِتَّبِعُوْا حَدِیْثِیْ یعنی میری حدیث کی اتباع کرو اِس کا حکم کبھی نہیں دیا۔ حکومت ِپاکستان کی وزارت ِمذہبی اُمور سے گزارش ہے کہ وہ سعودی عرب میں رہنے والے احناف کو وہاں براجماں سلفی کہلانے والے غیر مقلدین کے شر سے بچانے کے لیے اقدامات کرے اور سعودی حکام کو سلفی کہلانے والے حضرات کی حقیقت سے آگاہ کرے اور انہیں بتائے کہ ان سلفیوں کے نزدیک تقلید کرنا شرک ہے اور یہ لوگ تمام مقلدین کو وہ حنفی ہوں یا شافعی، مالکی ہوں یا حنبلی سب کو مشرک سمجھتے ہیں۔ چونکہ سعودی حکومت کا سرکاری مذہب حنبلی ہے اِس لیے سعودیہ میں یہ لوگ اس حق کا اظہار نہیں کرتے اور تقیہ بازی سے کام لیتے ہیں تاکہ سعودی امداد بند نہ ہوجائے۔ آخر میں تمام انصاف پسند مسلمانوں سے التماس ہے کہ میرے اس مضمون کو بنظر غائر دیکھیں اور غیر مقلدین کی حقیقت کو پہچاننے کی کوشش کریں۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین