ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2004 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٤ سائیڈاے /٨٥۔٢۔١ حضرت عبداللہ بن سلام کا اسلام لانا ،بدخصلت یہودی حق کو چھپاتے تھے عشرہ مبشرہ کے علاوہ دیگر صحابہ کرام کو بھی جنت کی بشارت الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوة والسلام علی خیرخلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحا بہ اجمعین اما بعد ! حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ ۖ سے کسی آدمی کے بارے میں جو چلتا پھرتا ہو زندہ ہو یہ کلمات نہیں سنے کہ وہ آدمی جنتی ہے سوائے عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے۔ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ یہودی تھے اور جب جناب رسول اللہ ۖ مدینہ منورہ میں ہجرت فرماکر تشریف لائے تویہودیوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والے تھے ،یہ تو رات کے عالم تھے ۔ بدخصلت یہودیوں کی رائے کا تضاد : یہودی ان کے علم، تقوٰی اور پرہیزگاری کی تعریف کرتے تھے اوریہ کہتے تھے کہ سیّدنا وابن سیّدنا یہ ہمارا سردار ہے سردار کا بیٹا ہے، حتٰی کہ جب انھیں معلوم ہوا کہ یہ مسلمان ہو گئے تو پھر انھوں نے کہا کہ شرّنا وابن شرّنا یہ بھی بُرا ہے اس کا باپ بھی بُرا ہے ۔اور یہ سوچ سمجھ کر اسلام لائے تھے۔ اسلام لانے کی وجہ : اور ان کے اسلام لانے کی وجہ یہ ہوئی ہے کہ جناب رسول اللہ ۖ کی جو صفات تورات میں بیان کی گئی ہیں وہ صادق آئیں اس لیے مسلمان ہوگئے تو بالکل شرح صدر کے ساتھ اسلام قبول کیا کسی جبرسے نہیں ۔قرآن پاک میں