ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2004 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم امابعد گزشتہ ماہ کی ٢٦ تاریخ کے روز نامہ نوائے وقت نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین گزشتہ ماہ پاکستان میں ہونے والے کرکٹ میچوں کے موقع پر منعقدہو نے والی رقص و سرور کی فحش محفلوں کا رونا رویا ہے اور ان خبروں کے ساتھ اُن بیہودہ محفلوںکی تصاویر بھی شائع کی ہیں اِن میں سے ایک تصویر کے پس منظر میں بالکل قریب لاہور کی بادشاہی مسجد بھی نمایاں نظر آرہی ہے اس پر کسی تبصرہ سے پہلے نوائے وقت کی خبر کا متن ملاحظہ فرمائیں : پاکستانیوں نے کافروں کو مارنے کی بجائے اب شراب پینا شروع کرد ی ہے۔ پاکستانی گھر شراب خانے بن چکے ،خواتین ڈانس پارٹیوں کی شوقین اور مخلوط پارٹیوں میں کچھ پتہ نہیں چلتا کون کس کا شوہر اور کس کی بیوی ہے ۔پاکستانیوںکے بارے میں یہ انتہائی توہین آمیز باتیں ''پاک بھارت دوستی'' کرکٹ سیریز میں پاکستانیوں کی روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونیوالے بھارتی صحا فیوں کی ہیں ۔بھارتی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون میں مانوجوزف نے پاکستانیوں کا ''احوال ''بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک اتوار کی رات لاہور کے ایک پوش گھر میں جب دعوت پر پہنچا تو اندر داخل ہوتے ہی چست انگریزی لباس پہنے نوجوان خوبصورت خواتین آپ کو بہکانے کیلیے تیار تھیں جو مردوں کے گرد بکھری پڑی تھیں لیکن یہاں یہ پتہ نہیں چلتا تھا کہ ان میں سے کون کس کی بیوی ہے۔پارٹی میں شراب کی بوتلیں میزوں پر''سج'' چکی تھیں۔