ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2004 |
اكستان |
|
باوضو رہنے اور نفل پڑھنے کی فضیلت : تو انہوں نے بتایا کہ میں وضو سے رہتا ہوں اور جب وضو کرتا ہوں تو دو رکعتیں پڑھ لیتا ہوں مجھے ایسالگتا ہے اور میرے اپنے ذہن کے مطابق سب سے اچھا عمل جو سمجھ میں آتا ہے وہ یہ ہے، تو رسول ا للہ ۖ نے فرمایا کہ یہ بات ٹھیک ہے گویا بڑی فضیلت ہے اس (عمل ) کی، اس طرح سے دیکھا جائے تو بہت سارے حضرات بن جاتے ہیں جن کو آپ نے جنتی ہونے کا فرمایا لیکن ایسے لوگ کہ جن کے بارے میں بار بار آپ نے جنتی ہونے کی بشارت دی ہو ،گارنٹی جیسے لی ہو، ضمانت جیسے لی ہو، ایسے حضرات جو ہیں وہ دس ہی بنتے ہیں اس لیے اُن کو''عشرہ مبشرہ''کہا جاتا ہے ان میںسے چاروں خلفاء کرام ہیں اور حضرت طلحہ ہیں ، حضرت زبیر ہیں، حضرت ابوعبیدہ بن الجراح ہیں ، حضرت عبدالرحمن بن عوف ہیں ،حضرت سعد بن ابی وقاص ہیں اور حضرت سعیدبن زید ہیں جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بہنوئی بھی ہیں ،اس طرح سے یہ حضرات دس بن گئے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آخرت میں ان کا ساتھ اپنے فضل و کرم سے عطا فرمائے ۔ آمین۔اختتامی دُعاء ....................... جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اجر ہے (ادارہ)