ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2004 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقید نام کتاب : درسِ قرآن جلد نمبر ٣ تا ٧ ترتیب : مجلس تحقیقاتِ اسلامیہ ملتان صفحات : فی جلد تقریباً ١٣٠ سائز : ١٦/٢٠٣٠ ٍ ناشر : ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان قیمت : پیشِ نظر کتاب کی جلد اول و دوم پر ہماری جانب سے تبصرہ شائع ہو چکا ہے اس وقت ہمارے سامنے درسِ قرآن کی جلد نمبر٣ تا ٧ ہیں ، ہر جلد میں ایک سپارہ کا ترجمہ و تفسیر دی گئی ہے ۔قرآن کریم کے معانی ومطالب سے عوام الناس کو واقف کرانے کے لیے درس ِقرآن کا یہ سلسلہ نہایت مفید و کار آمد ہے ، ایک جلد میںسے ایک درس اگر روزانہ سنا دیا جائے تو صرف دس یا پندرہ منٹ صرف ہوں گے لیکن اس طرح قرآن پاک کے صحیح ترجمہ اور صحیح مطلب سے آگاہی ہوجائے گی اور موجودہ دور میں قرآن فہمی کے نام سے چلنے والی بہت سی گمراہ کن تحریکوں سے بھی نجات ملے گی۔ ٭ نام کتاب : مصائب اور اُن کا علاج افادات : حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صفحات : ٢٠٠ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان قیمت :