ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2004 |
اكستان |
|
آنحضرت ۖ کی باندیاں : (١) ماریہ قبطیہ : جنہیں مقوقس نے ٧ھ میں آنحضرت ۖ کے پا س بھیجا تھا ، بہت حسین تھیں ١٦ھ میں وفات ہوئی ۔ (٢) ریحانہ بنت شمعون : بنو قریظہ کی تھیں ١٠ھ میں حجةالوداع کے بعد وفات ہوئی۔ (٣) نفیسہ : جو حضرت زینب بنت ِجحش رضی اللہ عنہا کی کنیز تھیں اُنھوں نے آنحضرت ۖ کو ہبہ کردیا تھا۔ (٤) ایک اور کنیز جو کسی غزوۂ میں آئی تھیں اورنہایت حسین تھیں۔ آنحضرت ۖ کے صاحبزادے : (١) حضرت قاسم ، ولادت بمکہ قبل نبوت ، عمر ایک سال پانچ ماہ ، مدفن مکہ معظمہ ، آپ کی کنیت ابوالقاسم اسی وجہ سے ہے۔ (٢) حضرت عبداللہ، لقب طیب و طاہر ،ولادت بمکہ بعد نبوت، عمر ایک سال چند ماہ ، حضرت خدیجہ کے بطن سے یہ دونوںتھے ۔ (٣) حضرت ابراہیم از ماریہ قبطیہ ، عمر ایک سال چار ماہ، وفات ١٠ ربیع الاول ١٠ھ، مدفن جنت البقیع۔ آنحضرت ۖ کی صاحبزادیاں : (١) حضرت زینب : ولادت قبل نبوت ،وفات ٨ھ، مدفن جنت البقیع۔ (٢) حضرت رقیہ : حضرت زینب سے تین برس چھوٹی تھیں ،وفات ٢٠شوال ٢ھ ،مدفن جنت البقیع۔ (٣) حضرت اُم کلثوم : ولادت قبل بعثت، وفات پنجشنبہ ٦شعبان ٩ھ ، مدفن جنت البقیع۔ (٤) حضرت فاطمہ : ولادت ١نبوی، وفات شب منگل ٣رمضان ١١ھ ، مدفن جنت البقیع۔ یا رب صل وسلم دائماً ابداً علی حبیبک خیر الخلق کلھم (بشکریہ ندائے شاہی نعت النبی نمبر)