Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2004

اكستان

63 - 65
عبدالقیوم حقانی صاحب سے رکھتے ہیں ۔میجر صاحب نے زیرِ نظر کتاب میں حضور اکرم  ۖ  کے متعدد معجزات کو سلیقہ کے ساتھ باحوالہ ذکر کیاہے ۔ اندازِ بیان آسان و دلنشین ہے۔
٭
	نام کتاب  :  علماء دیوبند کا عقیدۂ حیات النبی  (ۖ)
	تالیف     :  مولانا عبدالحق خان بشیر
	صفحات    :  ١٢٨
	ناشر       :  حق چاریار اکیڈمی، مدرسہ حیات النبیۖ  گجرات
	قیمت      :  / ٦٠
	دورِ حاضر کے المیوں میںسے ایک بڑا المیہ یہ بھی ہے کہ لوگ اسلاف و اکابر سے اعتماد اُٹھا کر دین میںآزادی و خود رائی کا شکار ہونے لگے ہیں جس کا ادنیٰ کرشمہ یہ ہے کہ جو مسائل صدیوں سے طے شدہ چلے آرہے ہیں اُنھیں بھی تختۂ مشق بنا لیاگیا ہے۔ اُن طے شدہ مسائل میں سے ایک عقیدۂ حیات النبی  ۖ  کا مسئلہ بھی ہے۔ عقیدۂ حیات النبی  ۖ  دورِ صحابہ سے اجماعی چلا آرہا ہے، تمام اہلِ سنت اس عقیدہ کے قائل ہیں ۔بدقسمتی سے کچھ حضرات اس اجماعی عقیدہ کو متنازع بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور عوام الناس کے سامنے کچھ اس انداز سے اس عقیدہ کو پیش کرتے ہیں کہ سن کر حیرت ہونے لگتی ہے ۔ حال ہی میں منکرین ِحیات النبی  ۖ  کی جانب سے ایک رسالہ شائع کیا گیا ہے جس میں دجل و تلبیس سے کام لیتے ہوئے عوام الناس کو یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ عقیدہ متنازع ہے اور علماء دیوبند بھی اس کے قائل نہیں تھے ،اس رسالہ سے چونکہ بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو جانے کا اندیشہ تھا اس لیے اہلِ حق کی جانب سے اس کا جواب ضروری تھا۔ مولانا عبدالحق بشیر زید مجدہم اہلِ حق کے شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بروقت اس رسالہ کا نوٹس لیتے ہوئے مصنف کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کودور کردیا ۔ مولاناعبدالحق صاحب کی یہ کتاب پہلے بھی شائع ہوئی تھی، زیرِ تبصرہ کتاب اُسی کتاب کا نیا اڈیشن ہے جو اپنی ظاہری و معنوی خوبی کے ساتھ دوبارہ شائع کیا گیا ہے ، علماء و عوام سب ہی کے لیے اس کا مطالعہ مفید و کارآمد ہے۔ 
٭
	نام کتاب  :  مولانا عبیداللہ سندھی اور تنظیم فکر ولی اللٰہی
	تالیف     :   مولانا عبدالحق خان بشیر

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
70 اس شمارے میں 3 1
71 حرف آغاز 4 1
72 پاکستان میں کیا کیا ہوگا 7 71
73 درس حدیث 9 1
74 بدخصلت یہودیوں کی رائے کا تضاد : 9 73
75 اسلام لانے کی وجہ : 9 73
76 یہودی حق کو چھپاتے تھے : 10 73
77 خواب اور جنت کی بشارت : 10 73
78 باوضو رہنے اور نفل پڑھنے کی فضیلت : 12 73
79 سرورِ کونین فخردوعالم ۖ کی حیات ِ طیبہ ایک نظرمیں 13 1
80 ظہورِ قدسی : 13 79
81 ولادت آنحضرت ۖ : 13 79
82 طلوع آفتابِ رسالت : 14 79
83 متفرقات : 14 79
84 سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے : 14 79
85 ہجرت ِنبوی : 15 79
86 اسلامی ریاست کی ابتداء : 16 79
87 آنحضرت ۖ کے چچا : 17 79
88 آنحضرت ۖ کی پھوپھیاں : 17 79
89 آنحضرت ۖ کی والدہ ماجدہ : 17 79
90 ضمیمہ 17 79
91 آنحضرت ۖ کی ازواجِ مطہرات 18 79
92 آنحضرت ۖ کی باندیاں : 19 79
93 آنحضرت ۖ کے صاحبزادے : 19 79
94 آنحضرت ۖ کی صاحبزادیاں : 19 79
95 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 20 1
96 دیوبند ، دارالعلوم او ر ملکی حالات 20 95
97 قیام دارالعلوم 22 95
98 ایک الہامی تجویز : 25 95
99 وفیات 29 1
100 موت العَالِم موت العَالَم 29 99
102 نعتِ رسول ۖ 31 1
103 سیرة نبوی اور مستشرقین 33 1
104 تعددِ زوجات : 33 103
105 سبب ِاول ....... تعددِ زوجات کا اصل سبب تعلیم ِدین تھا : 33 103
106 سبب ِدوم : 34 103
107 سبب ِسوم : 35 103
108 حضرت جویریہ : 35 103
109 حضرت اُمِ حبیبہ : 35 103
110 حضرت صفیہ : 36 103
111 حضرت زینب : 36 103
112 وحی پر مستشرقین کا اعتراض : 38 103
113 جامعہ مدنیہ جدید کی زیرِ تعمیر عمارت کا نقشہ 39 1
114 نصاب ِ تعلیم 40 1
115 مکتوب گرامی حضر ت مولانامحمد میاں 40 114
116 خواتین کا عشق رسالت 43 1
117 حضرت سیّدہ اُم سلیم کا عشق ِرسالت : 43 116
118 حضرت اُم سلیم کا بچوں کو حب ِرسالت کی تعلیم دینا : 44 116
119 حضرت سیّدہ اُم عمارہ کا میدانِ جہاد میں عشقِ رسالت : 44 116
120 حضرت سیّدہ اسماء بنت ابی بکر صدیق کا عشق رسالت : 45 116
121 حضرت سیّدہ فاطمہ بنت عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا حُبِّ رسالت : 45 116
122 عشق رسالت کا تقاضہ تعمیل ِحکمِ رسالت ہے : 45 116
123 رسول اللہ ۖ کی محبت وبقاء پر پورے خاندان کو ترجیح دینا : 46 116
124 رسول اللہ ۖ کی محبت میں اپنی جان قربان کردینا : 47 116
125 خواتین کے حُبِّ رسالت کا اظہار میدان جنگ میں : 47 116
126 حضرت صفیہ کی بہادری : 47 116
127 ایک اور مسلم خاتون کا کردار : 47 116
128 اُم عطیہ نے سات غزوات میں آپ کے ساتھ شرکت کی : 47 116
129 اُم عمارة کا مدعی نبوت مسلیمہ کذاب کے خلاف جذبہ رسالت : 48 116
130 حضرت خنساء کا عشق رسول اور اپنے بیٹوں کو شہادت کی وصیت کرنا : 48 116
131 بھیج تو اُن پہ دروداُن پہ صلٰوة اُن پہ سلام 50 1
132 دینی مسائل 51 1
133 ( نماز میں حدث ہو جانے کا بیان ) 51 132
134 جن وجہوں سے نماز کا توڑ دینا درست ہے اُن کا بیان : 53 132
135 حاصل مطالعہ 54 1
136 ایک عجیب مسئلہ کا حل : 54 135
137 عَاقِلُ اَھْلِ الْاُنْدُلُسِ : 54 135
138 ماں کی بددعاء : 55 135
140 سکندر ذوالقرنین اور ایک صالح قوم : 56 135
141 شریعت کا حکم توڑنے کا انجام : 59 135
142 حجاب کا استعمال کینسر سے بچاتا ہے : 60 135
143 تقریظ وتنقید 61 1
144 بقیہ دینی مسائل 64 132
Flag Counter