ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2004 |
اكستان |
|
آج کل معاشرہ میں ہر انسان اپنے آپ کو مصیبت اور پریشانی میں محسوس کرتا ہے لیکن نہ اسے یہ پتہ ہے کہ مصیبت کیا ہوتی ہے اور نہ یہ پتہ ہے کہ مصیبت و پریشانی کا حل کیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں حضرت تھانوی اور دیگر اکابر کی تحریرات کی روشنی میں اسی چیز کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ بہت سی ایسی چیز یں جنھیں ہم نے مصیبت سمجھ رکھا ہے وہ حقیقت میں مصیبت ہیں ہی نہیںاور بہت سے مصائب ایسے ہیں جن میں اللہ کی بہت سی حکمتیں اور مصلحتیں ہیں۔ اس حقیقت کے سمجھنے سے بہت سی پریشانیا ں از خود حل ہو جاتی ہیں اس حوالہ سے عوام الناس کے لیے اِس کتاب کا مطالعہ نہایت مفید و کارآمد ہے ۔ ٭ نام کتاب : واقعاتِ حیرت انگیز امام اعظم (فارسی ) تالیف : مولانا عبد القیوم حقانی مترجم : مولانا پائندہ محمد زعیم صفحات : ١٦٧ ناشر : القاسم اکیڈمی ،جامعہ ابوھریرہ نوشہرہ قیمت : مولانا عبدالقیوم حقانی زیدمجدہم نے ا مام اعظم حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے حیرت انگیز و اقعات پر مشتمل ایک کتاب اُردو میں لکھی تھی، زیرِ تبصرہ کتاب اُسی اُردو کتاب کا فارسی ترجمہ ہے جو دارالعلوم حقانیہ کے مدرس مولانا پائندہ صاحب نے کیا ہے ۔ ٭ نام کتاب : معجزات سرور عالم (ۖ) تالیف : میجر فتح محمد صفحات : ٨٠ ناشر : القاسم اکیڈمی، جامعہ ابوہریرہ نوشہرہ قیمت : /٣٠ میجر فتح محمد صاحب، حضرت مولانا عبدالحق صاحب کے متعلقین میںسے ہیں آج کل زیادہ تعلق مولانا