ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2004 |
اكستان |
درستی اخلاق کے بارے میں احقر کا خیال ہوا کرتا ہے کہ طلبہ کی مختلف جماعتیں کرکے ایک ایک جماعت کو ایک ایک استاد کے حوالہ کردیاجائے جو ٢٤ گھنٹہ ان کی نگرانی رکھے۔ باہمی اختلاط و مربیانہ معاشرت سے اُن کی تربیت کرتا رہے ایسے مدرس اگر میسر آجائیں تو اُن کی تلاش کرنی ضروری ہے اور اُن کی تنخواہوں میں بخل ا ور بے جا کفایت شعاری سے کام نہ لیا جائے۔ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب قدس سرہ العزیز کی کتابوں اور اس قسم کی درسی کتابوں کے متعلق احقر کی رائے تو یہ ہے کہ ان کے لیے مستقل درجاتِ تکمیل ہوں ۔ جن میں انگریزی ہندی وغیرہ کی تعلیم بھی ہو اور تبلیغ وغیرہ کی عملی مشق بھی ہو۔زمانہ درس میں تبلیغ کی عملی مشق مناسب نہیں۔ احقر نمبر٧ کا ضمناً اور صراحةً جواب دے چکا ہے۔ اگر موقعہ مل سکا تواربعین مصنفہ حضرت مولانا سیّد فخرالدین احمد صاحب اور رسالہ ہماے پیغمبر کے نمونے احقر بھیجے گا ۔ اگر مناسب سمجھیں تو ابتدائی تعلیم کے سلسلۂ دینیات میں داخل فرمالیں۔ والسلام محمد میاں ( ازماہِ فضل و کمال ص ٣٦٨ تا ٣٧١ ) حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ جدیدہر انگریزی مہینے کی پہلی اتوار کو ظہر کی نماز کے بعد بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)