Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2003

اكستان

17 - 64
ابراہیم میں عرصہ تک علمی خدمات انجام دی تھیں اور ہو سکتا ہے کہ اشارہ رحمة اللعالمین  ۖ  کی طرف ہو ۔واللہ اعلم 		تذکرةالعابدین میں اس الہام کی تفصیل اس طرح کی گئی ہے  :
 جب حضرت حاجی صاحب نے دوبارہ چلہ کر لیا تو ایک روز آپ نے رسول خدا  ۖ  کو خواب میں دیکھا صبح کو مولوی فضل الرحمن صاحب وغیرہ کو بلایا کہ علم ِدین اُٹھا جاتا ہے کوئی تدبیر کرو کہ علم دین قائم رہے ۔جب پرانے عالم نہ رہیںگے تو کوئی مسئلہ بتانے والا بھی نہ رہے گا جب سے دہلی کا مدرسہ گم ہوا ہے کوئی علم دین نہیں پڑھتا ۔اُس وقت سب صاحبوں نے عرض کیاکہ جو تدبیرآپ فرمائیں وہ ہم کو منظور ہے ۔آپ نے فرمایا کہ چندہ کر کے مدرسہ قائم کرو اور کاغذ لے کر اپنا چندہ لکھ دیا اور روپے بھی آگے دھردئیے اور فرمایا کہ انشاء اللہ ہر سال یہ چندہ دیتا رہوں گا چنانچہ اُسی وقت سب صاحبان موجودہ نے بھی چندہ لکھ دیا پھر حاجی صاحب مسجد سے باہر کو نکلے چونکہ حاجی صاحب کبھی کہیں نہیں جاتے تھے جس کے گھر پر گئے اُسی نے اپنا فخر سمجھا اور چندہ لکھ دیا ۔اسی طرح شام تک قریب چار سو روپیہ کے چندہ ہوگیا۔
 اگلے روز حاجی صاحب نے مولوی محمد قاسم صاحب کو میرٹھ خط لکھا کہ آپ پڑھانے کے واسطے دیوبند آجائیں فقیر نے یہ صورت اختیار کی ہے ۔مولوی محمد قاسم صاحب نے جواب لکھا کہ میں بہت خوش ہوا، خدا بہتر کرے ۔مولوی محمود صاحب کو پندرہ روپے ماہوار تنخواہ مقرر کرکے بھیجتاہوں۔وہ پڑھائیں گے اور میں مدرسہ مذکورمیں ساعی رہوں گا چنانچہ مولوی محمود صاحب دیوبند آئے اور مسجد چھتہ  ٦   میں عربی پڑھانا شروع کیا ۔ یہی واقعہ تاریخ دیوبند میں منشی فضل حق صاحب کی سوانح مخطوطہ کے حوالہ سے مفصل لکھا ہے آخر میں یہ شعر بھی لکھا ہے    
مردِ حق عابد صداقت کیش		اولاً گسْتَراند رو مالش
 	تاریخ دیوبند میں ہے کہ آج تک بھی بفضلہ تعالیٰ وہ انار کا درخت موجود ہے جس کے سایہ میں مدرسہ شروع ہوا۔اسی مسجد کے حجروں میں حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب اور حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی قدس اللہ اسرارہم کا قیام بھی رہا ۔اس کے شمالی حجروں کی جگہ ١٣٩٠ھ میں اب نئی عمارت بن گئی ہے۔( تاریخ دیوبند ص٤٩٠ ) 
  ٦   مسجد چھتہ میں حضرت حاجی محمد عابد صاحب قدس سرہ کا قیام ساٹھ برس تک رہا یہی مسجد حضرت حاجی محمد عابد صاحب کی عبادت گاہ تھی اور وہیں آپ کا خلوت خانہ تھا کمرہ اب تک ہے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ وہیں آج کل مولانا مفتی محمود صاحب گنگوہی قیام رکھتے ہیں اور درس دیتے ہیں اور دارالعلوم میں درس بخاری بھی دیتے ہیں ۔ حامد میاں غفرلہ  ١٥صفر ٩٦ھ/١٦ فروری ٧٦ئ


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 6 1
68 رسول اللہ ۖ کی خاندانی عظمت کے سب قائل تھے 6 67
69 سرداران قریش کا مطالبہ 7 67
70 مطالبہ پر غور 7 67
71 اللہ کی طرف سے مطالبہ مسترد کردیا گیا : 8 67
72 آپ کے گرد ضعفاء ہوا کرتے تھے : 8 67
73 ایک سیاسی وجہ جو ہدایت میں رُکاوٹ بن گئی : 8 67
74 پیغامِ مساوات : 8 67
75 سچے نبی کی نشانی : 9 67
76 تجربہ اور مشاہدہ کی بات : 9 67
77 حضرت ابوسفیان کا اسلام : 10 67
78 حضرت عمر کی نظر میں حضرت بلال کا درجہ : 10 67
79 ایک اور واقعہ : 10 67
80 احساس ِزیاں : 10 67
81 حضرت سیّد حاجی محمد عابد حسین رحمة اللہ علیہ 11 1
82 نسب : 11 81
83 بناء دارالعلوم : 15 81
84 شبِ برا ء ت............ فضائل و مسائل 20 1
85 ماہِ شعبان کی فضیلت : 20 84
86 شبِ براء ت کی فضیلت : 20 84
87 شبِ برا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 21 84
88 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 22 84
89 شبِ براء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 23 84
90 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 24 84
91 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 24 84
92 ١٥شعبان المبارک 25 84
93 دُعائے مشائخ درشب براء ت 25 84
94 آپ کے دینی مسائل 27 1
95 ( نما زکے مستحبات ) 27 94
96 نماز میں قرا ء ت کے چند مسائل : 28 94
97 نمازی کے آگے سے گزرنا : 29 94
98 سترہ کے مسائل : 30 94
99 جامعہ مدنیہ جدید کے تعلیمی حالات 31 1
100 تقریب سنگ ِ بنیاد 33 1
101 متمنی ٔ شرکت 33 100
102 بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان صاحب کا سانحۂ ارتحال 34 100
103 حضرت ِحسن بصری رحمة اللہ علیہ اور حضرت علی کے ساتھ اُن کا اتصال٭ 35 1
104 حضرت علی کے ساتھ حضرت حسن بصری کا لقاء وسماع : 35 103
105 بلوغ سے قبل کی روایت : 37 103
106 محدثین کا عقلی استدلال : 38 103
107 منکرین کے ا قوال کا تفصیلی جائزہ : 39 103
108 ابن مدینی : 39 103
109 امام بخاری : 41 103
110 امام مسلم : 41 103
111 امام ترمذی : 43 103
112 ابن تیمیہ اور شاہ ولی اللہ صاحب : 44 103
113 علی سے حسن کی معنعن روایات : 45 103
114 حدیث معنعن کے سلسلہ میں دو قاعدے : 45 103
115 مسند ابو یعلی کی ایک صحیح اور صریح روایت : 45 113
116 محدثین کا ایک اور مسلمہ اصول : 47 113
117 ایک اُلجھن اور اس کا حل : 47 113
118 ایک اہم اعلان 48 1
119 فہمِ حدیث 50 1
120 قیامت اور آخرت کی تفصیلات 50 119
121 جنت اور اُس کی نعمتیں : 50 119
122 اہلِ جنت کے لیے حق تعالیٰ کی دائمی رضا مندی : 54 119
123 جنت میں باری تعالیٰ کا دیدار : 55 119
124 حاصل مطالعه 56 1
125 دِلا غافل نہ ہو یک دم : 56 124
126 حضرت مولانا محمد صاحب اور اُن کا وعظ : 58 124
127 شیخ شبلی اور سبزی فروش : 59 124
128 صحت کا فارمولا : 60 124
129 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter