ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2003 |
اكستان |
|
١٥شعبان المبارک دُعائے مشائخ درشب براء ت مشائخ سے شبِ براء ت کے سلسلہ میں ایک دُعا منقول ہے جو پندھوریں شب کو کی جاتی ہے ۔مولانا سیدعبدالحی سابق ناظم ندوةالعلماء لکھنؤ (والد بزرگوار حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی )نے اس پر کچھ روشنی ڈالی ہے ۔وہ لکھتے ہیں کہ : ''شعبان کی پندرھویں شب کو نماز پڑھنا اور دن کو روزہ رکھنا مسنون ہے ۔ حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالی اس مبارک شب میں آسمان ِدُنیا سے غروب آفتاب سے صبح صادق تک تجلی فرماتاہے اور ارشاد ہوتا ہے کہ جو شخص اپنے گناہوں کو بخشوا نا چاہتاہے وہ آئے میں اُس کے گناہوں کو بخش دوں گا۔ جو شخص رزق حاصل کرنا چاہتاہے میں اُس کو روزی دوں گا۔جو کسی مصیبت میں مبتلا ہو اُس کو تندرست کروں گا''۔ بزرگوں سے ثابت ہے کہ وہ شب براء ت کو نمازِ مغرب کے بعد سُورہ یٰسین تین بار پڑھتے ہیں ۔اول بار عمردرازی کی نیت سے ،دوسری بار بلائوں کے دفع کرنے کے واسطے ،تیسری بار خدا کے سوا کسی اور کا محتاج نہ ہونے کے لیے اورہر بار سُورہ یٰسین کے بعد ذیل کی دُعا ایک بارپڑھتے ہیں ۔اِس دُعاء کی برکت سے اللہ تعالی اُن کی حاجت روائی فرماتا ہے اور سال بھر تک تمام مصیبتوںسے محفوظ رکھتا ہے ۔مجھ کو مشائخ سے دُعا پہنچی ہے میں تمام مسلمانوں کو جو اس کے پڑھنے کے خواہش مند ہوںاجازت دیتاہوں۔ احقر نفیس الحسینی اَللّٰھُمَّ یَاذَاالْمَنِّ َولَا یُمَنُّ عَلَیْکَ یَاذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ یَاذَا الطَّوْلِ وَالْاِنْعَامِ لَآاِلٰہَ اِلَّآاَنْتَ ظَھْرَاللَّاجِئِیْنَ وَجَارَ الْمُسْتَجِیْرِیْنَ وَاَمَانَ الْخَائِفِیْنَ اَللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ کَتَبْتَنِیْ عِنْدَ کَ ِفیْ اُمِّ الْکِتَابِ شَقِیّاً اَوْ مَحْرُوْماً اَوْ مَطْرُوْدًا اَوْ مُقْتَرًا عَلَیَّ فِی الرِّزْقِ فَامْحُ اَللّٰھُمَّ بِفَضْلِکَ شَقَاوَتِیْ وَحِرْمَانِیْ وَطَرْدِیْ وَ اقْتَارِ رِزْقِیْ وَاَثْبِتْنِیْ عِنْدَکَ فِیْ اُمِّ الْکِتَابِ سَعِیْداً مَّرْ ُزوْقًامُّوَفَّقاً لِلْخَیْرَاتِ