ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2003 |
اكستان |
|
طرح احیاء ہو کہ اعتقاد تصدیق یقین اور تحقیق کے ساتھ ہوتو اس نے الہام فرمایا ایک ایسے سیّد پر جو نسب والا شرافت ِحسب والا اور برگزیدہ ہے۔ قوت قدسیہ والا اور خدا کی وہبی بلندی والا ہے جس کی تدبیرپر( لوگ)راضی ہوتے ہیں ۔ہر چھوٹے پر شفقت اور بڑے کی تعظیم کرنے والے ہیں ان جیسا دوسرا کوئی آدمی نہیں ہے وہ نقش ونگار وخوبصورتی میں اورعظمت و جلال میں صورت وسیرت میں اور تنہائی (کی پاکیزگی )اور طبیعت میں روشن کُن رائے میں ذکی الطبع ہونے میں عدیم النظیر ہیں ۔آزمائش میں بلند دیکھنے میں پُر رونق ہیں اور پسندیدہ مشورہ دینے والے ہیں اور جسے ان باتوں پر یقین نہ آئے تو (آزمالے کیونکہ)خبر کی تصدیق آزمائش کردیتی ہے۔ باحیا ،متقی ،مسخی ،پاکباز اپنے جیسے بڑوں بڑوں کے لیے باعث فخر ہیں (جن کا نام نامی )السیّد الاجل محمد عابد ہے اللہ تعالیٰ ان کو تادیر قائم رکھے او ران کی آرزوئوں کی آخری حدود تک ان کو ترقی بخشتا رہے جب تک بادل برستا رہے اور کتاب پڑھی جاتی رہے(یعنی ہمیشہ)ان پر اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا ۔اس مدرسہ کی بنیاد رکھنے کا جس کی بنیاد تقوے پر اورافضل راستہ پر رکھی گئی ہے اگرچہ جگہ (خطۂ انگریز) اور زمانہ نامساعد ہے اور وقت بھی موافقت نہیں کررہا (١٨٥٧ء کے بعد سے ) (لیکن )یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی مقدور ہے جو غلبہ والا اور علیم ہے۔ حکمتوں والااور حلیم ہے وہ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے اسباب مہیا کردیتا ہے اور ایسے لوگ معین فرمادیتا ہے ،وہ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتاہے تو ''کُنْ'' کے حکم سے وہ چیزوجود میں آجاتی ہے پس پاک ہے ہر عیب وعاجزی سے وہ ذات جس کے قبضہ میں ہر چیز کی ملکیت وحکومت ہے والیہ ترجعون، سیّد صاحب نے اہلِ خیر کو اس کار ثواب میں امداد اور اس مشورہ کی تائید کے لیے ہجرت نبوی کے ١٢٨٢ھ میں بلایا۔ صلی اللّٰہ علیہ وعلیٰ الہ وسلم و عظم وکرم (یعنی انہیں مزید بڑائیاں اور اکرام بخشے) لوگوں نے آپ کی بات غور سے سُنی مدد کی، لبیک کہا اور آپ کے پیچھے چل پڑے آ پ کی سعی مقبول سے مدرسہ علم اور اہلِ علم کا ٹھکانہ بن گیا اور فضل اور اہلِ فضل کا مرجعِ دین اور اہلِ دین کا مقام بن گیا اور یہ سیّد صاحب کے اعتبار سے کوئی ایسی نئی عجیب بات بھی نہیں ہے کیونکہ بیٹا اندر سے باپ کا نمونہ ہوا کرتا ہے یہ اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہے عطا فرمادے اور اللہ بڑے فضل والا ہے'' ۔ حضرت کی تحریر میں '' الولدسرلابیہ'' میں شاید اس طرف اشارہ ہو کہ آپ کے خاندان نے خانقاہ ٔسیّد