Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2003

اكستان

13 - 64
دیوبند تشریف لائے ہوئے تھے ۔آپ نے ان سے بیعت ہونے کی درخواست کی بعد استخارہ شرف ِبیعت حاصل ہوا۔اِدھران ہی دنوں میاں جی کریم بخش صاحب نے خواب دیکھا کہ آسمان پر ایک بہت بڑ ا ستارہ ہے اس کے گرد اور بہت سے ستارے  ہیں بڑا ستارہ ان کی گود میں آگیا ہے۔ میاں جی رحمة اللہ علیہ نے صبح کو مریدین سے فرمایا کہ مجھ سے کوئی سیّد بیعت ہوگا متبع سنت ہوگا ۔اس سے لوگوں کو بڑا فیض پہنچے گا اور وہ بہت سے دینی کام انجام دے گا۔ (تذکرہ تاریخ دیوبند ص ٤٤٨)
	میاں جی کریم بخش صاحب نے اپنی حیات میں اپنے صاحبزادے میاں حسن علی صاحب اور اپنے پیر کے بیٹے میاں محمد صدیق صاحب کوبھی بیعت کرادیا۔  (ملخصاً تذکرة العابدین  ص ٦٢تا ٦٥)
	پھر لکھتے ہیں ''اس کے بعد حاجی صاحب مع متعلقین کے ہمراہ مولوی محمد قاسم صاحب ومولوی یعقوب صاحب ومولوی مظفر حسین صاحب ومولوی نورالحسن صاحب مکہ معظمہ کو روانہ ہوئے۔بمبئی میں حاجی صاحب کی ملاقات شاہ محمد امام صاحب قادری مدراسی سے ہوئی ۔انہوں نے تبرکاً اجازت دی ۔ (تذکرہ ص ٦٦) حج سے واپسی پر آپ نے اس کا ذکر میاں جی کریم بخش صاحب سے کیا ۔انہوں نے پسند فرمایا اور فرمایا کہ یہ بزرگ ابدال میں سے ہیں جنہوں نے میری اجازت پر''صاد''کی ہے اس کے کچھ عرصہ بعد میاں جی کریم بخش صاحب کی ١٧شوال ١٢٧٩ھ میں وفات ہو گئی ۔حاجی محمد عابد صاحب نے اس کے بعد چھتہ کی مسجد میں قیام اختیار فرمالیا ۔ایک کمبل اور تہبند یہی ساری عمر آپ کا لباس رہا۔
	اس کے بعد ایک سفر کرنا ل اور پانی پت کا کیا وہاں حضرت شاہ راج خان صاحب  ٥  سے ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے بھی سلسلہ قادریہ کی اجازت مرحمت فرمائی۔وہاں سے واپس آکر آپ نے چلہ کشی فرمائی اور کرامتیں بہت ظاہر ہونے لگیں ۔ان سلاسل کے علاوہ سلسلہ شطاریہ میںبھی آپ مجاز تھے۔ 
  	اس سے ایک سال بعد آپ نے پھر چلہ کشی کی ۔یہ چلہ چودھری صابر بخش کی مسجد میں کیاتھا ۔ اس موقع پر مولوی نذیر صاحب نے حضرت کی ایک اور کرامتِ باہرہ تحریر فرمائی ہے۔اس کے بعد آپ نے مسجد چھتہ میں توجہ خانہ بنوایا ۔وہاں آپ سے خلقِ خدا مستفید ہوتی رہی ۔  (تذکرة العابدین ملخصاً ص ٦٨)
	آپ ریاضتیں اورمجاہدے وقفہ وقفہ سے فرماتے رہتے تھے مگر اتباعِ سنت میں قدم راسخ تھا۔ ایک دفعہ آپ کے عزیزوخلیفہ خاص پیر جی محمد انور نوراللہ مرقدہ نے آخری حیات میں کھانا پینا ترک کردیا تو انہیں آپ نے کہلایا کہ یہ سنت کے خلاف ہے سنت کی پیروی کرتے ہوئے کچھ نہ کچھ کھا لیا کریں ۔سوانح قاسمی میں لکھا ہے کہ  :
  ٥    دہلی کے نواح میں ایک معمر بزرگ گزرے ہیں ۔ حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب اور شاہ اسحٰق صاحب سے بہت تعلق تھا رحمہم اللہ۔چالیس سال تک جمعہ کے دن حضرت شاہ صاحب کے یہاں حاضر ہو کر جمعہ ادا کرتے رہے ۔جمعہ کے بعد اُسی دن گھر واپس جاتے تھے۔ (تذکرة العابدین ص ١٩١  و  ص ١٩٢)


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 6 1
68 رسول اللہ ۖ کی خاندانی عظمت کے سب قائل تھے 6 67
69 سرداران قریش کا مطالبہ 7 67
70 مطالبہ پر غور 7 67
71 اللہ کی طرف سے مطالبہ مسترد کردیا گیا : 8 67
72 آپ کے گرد ضعفاء ہوا کرتے تھے : 8 67
73 ایک سیاسی وجہ جو ہدایت میں رُکاوٹ بن گئی : 8 67
74 پیغامِ مساوات : 8 67
75 سچے نبی کی نشانی : 9 67
76 تجربہ اور مشاہدہ کی بات : 9 67
77 حضرت ابوسفیان کا اسلام : 10 67
78 حضرت عمر کی نظر میں حضرت بلال کا درجہ : 10 67
79 ایک اور واقعہ : 10 67
80 احساس ِزیاں : 10 67
81 حضرت سیّد حاجی محمد عابد حسین رحمة اللہ علیہ 11 1
82 نسب : 11 81
83 بناء دارالعلوم : 15 81
84 شبِ برا ء ت............ فضائل و مسائل 20 1
85 ماہِ شعبان کی فضیلت : 20 84
86 شبِ براء ت کی فضیلت : 20 84
87 شبِ برا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 21 84
88 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 22 84
89 شبِ براء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 23 84
90 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 24 84
91 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 24 84
92 ١٥شعبان المبارک 25 84
93 دُعائے مشائخ درشب براء ت 25 84
94 آپ کے دینی مسائل 27 1
95 ( نما زکے مستحبات ) 27 94
96 نماز میں قرا ء ت کے چند مسائل : 28 94
97 نمازی کے آگے سے گزرنا : 29 94
98 سترہ کے مسائل : 30 94
99 جامعہ مدنیہ جدید کے تعلیمی حالات 31 1
100 تقریب سنگ ِ بنیاد 33 1
101 متمنی ٔ شرکت 33 100
102 بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان صاحب کا سانحۂ ارتحال 34 100
103 حضرت ِحسن بصری رحمة اللہ علیہ اور حضرت علی کے ساتھ اُن کا اتصال٭ 35 1
104 حضرت علی کے ساتھ حضرت حسن بصری کا لقاء وسماع : 35 103
105 بلوغ سے قبل کی روایت : 37 103
106 محدثین کا عقلی استدلال : 38 103
107 منکرین کے ا قوال کا تفصیلی جائزہ : 39 103
108 ابن مدینی : 39 103
109 امام بخاری : 41 103
110 امام مسلم : 41 103
111 امام ترمذی : 43 103
112 ابن تیمیہ اور شاہ ولی اللہ صاحب : 44 103
113 علی سے حسن کی معنعن روایات : 45 103
114 حدیث معنعن کے سلسلہ میں دو قاعدے : 45 103
115 مسند ابو یعلی کی ایک صحیح اور صریح روایت : 45 113
116 محدثین کا ایک اور مسلمہ اصول : 47 113
117 ایک اُلجھن اور اس کا حل : 47 113
118 ایک اہم اعلان 48 1
119 فہمِ حدیث 50 1
120 قیامت اور آخرت کی تفصیلات 50 119
121 جنت اور اُس کی نعمتیں : 50 119
122 اہلِ جنت کے لیے حق تعالیٰ کی دائمی رضا مندی : 54 119
123 جنت میں باری تعالیٰ کا دیدار : 55 119
124 حاصل مطالعه 56 1
125 دِلا غافل نہ ہو یک دم : 56 124
126 حضرت مولانا محمد صاحب اور اُن کا وعظ : 58 124
127 شیخ شبلی اور سبزی فروش : 59 124
128 صحت کا فارمولا : 60 124
129 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter