Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2003

اكستان

22 - 66
ہے کہ تمہیں قوة و شوکت اور غلبہ عطا کرکے قوة نافذہ عطا کردی ہے سوتم ان قوانین شرعیہ کا بغیر روک ٹو ک کے نفاذ کر سکتے ہو لہٰذا لیظہرہ علی الدینکلہ کا اعلی مقصد پور اہو گیا..... ... رضاء دین یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ یہ قوانین ِشرعیہ ابدی ہیں اب قیامت تک یہی قوانین چلیں گے یہی دین ِاسلام قائم و دائم رہے گا کوئی اوردین نہ اس کی جگہ لے سکتا ہے نہ اس کی جگہ چل سکتا ہے ۔
	فقاہت صدیق و فاروق ،اہلِ اسلام کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے اتنا بڑا اعزاز کہ ایک یہودی حضرت عمر سے آکر کہتا ہے اے امیر المومنین تمہاری کتاب (قرآن مجید ) میں ایک آیت ہے جس کو تم پڑھتے رہتے ہو اگر وہ آیت ہمارے اوپر یعنی یہود پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عیدبناتے پھر عید مناتے اور منا کر دکھاتے ...... امیر المؤمنین نے پوچھا وہ کون سی آیت ہے ؟ اس نے الیوم اکملت لکم سے دینا  تک مذکورہ بالا آیت تلاوت کی ۔امیرالمؤمنین حضرت عمرِ فاروق   نے فرمایا اے یہودی میں اس دن کو جا نتا ہوں جس پر یہ آیت نازل ہوئی اور وہ جگہ بھی مجھے یاد ہے جس میں یہ آیت اُتری۔ رسول اللہ  ۖ عرفات کے میدان میں تھے کہ وقوف عرفہ کے دوران جمعہ کے دن عصر کے بعد یہ آیت  نازل ہوئی.......حضرت عمر فاروق   کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں اس آیت کے نزول کی جگہ اور وقت یا د ہے لیکن ہمیں دین میں اپنی طرف سے اختراعات اور محدثات الامور سے منع کیا گیا ہے اس لیے ہم نے اس زمان ومکان کو عید نہیں بنایا ،نیز ہمارا مذہب محض تہوار منانے کے لیے نہیں بلکہ عملی طور پر اپنانے کے لیے ہے ۔اس عظیم موقع پر ایک عجیب اور حیران کن صورت یہ پیش آئی ہے کہ تمام اصحاب رسول عزوجاہ او ر فخرو مباہات کا یہ خوش کن پیغام اور مژدہ جانفزا سن کر خو ش ہیں اور آثار مسرت و شادمانی ان کے چہروں پر نمایاں ہیں....... اس پُر مسرت خبر کے سنتے ہی ان کے منور چہروں کے نور میں اور اُن کے نکھرے چہروں کے نکھار میں غیر معمولی اضافہ ہو جا تا ہے لیکن دوسری طرف صدیق و فاروق ہیںکہ ان کے گلاب جیسے کھلے اور نکھرے خوب صورت چہرے مرجھا جاتے ہیں...... دُکھ وغم اور ہجر و فراق کے آنسواُن کی آنکھوں سے رواں ہیں ....... صحابہ کرام صدیق اکبر سے پوچھتے ہیں اے نبوت کے راز دار ،اے رسول اللہ  ۖ کے یارِ غار اور اے رفیقِ سفر، رہبرِہجرت ! اس عظیم خبر پر یہ پریشانی کیسی ! یہ دکھ اور غم کیسا؟ حضرت صدیق اکبر ایک کشتہء محبت غم کشیدہ عاشق زار کی طرح آبدیدہ ہوکر لڑکھڑ اتی زبان سے کہتے ہیں ھذہ الآیة تدل علی قرب وفات رسول اللّٰہ  ۖ فانہ لیس بعد الکمال الاالزوال یہ آیت اشارہ کر رہی ہے کہ رسول اللہ  ۖ  کی وفات کا وقت قریب ہے کیونکہ دین کا مل ہو چکا اور ہر کمالِ رازوال است : امام رازی   تفسیر کبیر میں فرماتے ہیں کہ حضرت صدیق اکبر   کا اس آیت سے فراق نبوت کو سمجھ لینا دلیل ہے حضرت صدیق کے کمال علم و فہم پر، پھر عمر فاروق سے دریافت کرتے ہیں اے فاروق اعظم ،اے اسلام کے عزوفخر! ذرا بتا تو سہی کہ آپ اس عظیم خوشخبری پر سہمے سہمے ، بجھے بجھے کیوں ہیں؟ آبدیدہ اور گریاںچشم کیوں ہیں ؟ خود

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
84 اس شمارے میں 3 1
85 حرف آغاز 4 1
86 درس حدیث 6 1
87 اللہ تعالیٰ سے محبت ،اس کے رسول ۖ سے محبت، 6 86
88 ازواجِ مطہرات سے علوم و عقائد منقول ہوئے ہیں : 7 86
89 یہ بھی اہلِ بیت ہیں : 7 86
90 حضرت مجدد صاحب کی رائے مبارک : 8 86
91 تصوف او ر حضرت علی : 8 86
92 اشکال : 8 86
93 اشکال کا رفع : 9 86
94 مثال سے وضاحت : 9 86
95 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 10 1
96 حصولِ تعلیم کے زمانہ کے اعلیٰ حالات : 10 95
97 احترام اساتذہ : 10 95
98 آپ کی بیعت 10 95
99 فہمِ حدیث 15 1
100 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 15 99
101 قیامت کے دن باپ کی ولد یت سے پکارا جائے گا : 15 99
102 اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیشی : 16 99
103 قیامت کے دن ہر ایک کو ندامت و حسرت ہوگی : 19 99
104 آسان حساب کی دُعاء اور اس کامطلب : 19 99
105 مقاماتِ سلوک کا اجمالی بیان 20 1
106 اکمالِ دین 21 1
107 ایک اشکال : 23 106
108 (١) اکمالِ دین بصورتِ اجتہاد : 24 106
109 آپ کے دینی مسائل 26 1
110 ٭( نماز پڑھنے کا طریقہ ) 26 109
111 نماز میں فرائض : 28 109
112 (١) نیت باندھتے وقت تکبیر تحریمہ کہنا : 28 109
113 (٢) تحریمہ کے بعد قیام یعنی کھڑا ہونا : 28 109
114 (٣) قرأت یعنی قرآن مجید میں سے کوئی سورت یا آیت پڑھنا : 28 109
115 (٤) رکوع کرنا : 29 109
116 (٥) دونوں سجدے کرنا : 29 109
117 (٦) قعدہ اخیرہ : 30 109
118 وفیات 31 1
119 بقیہ : فہم ِ حدیث 32 99
120 حاصل مطالعہ 33 1
121 حضرت بہلول کا نصیحت آموز واقعہ : 35 120
122 مال کی محبت کے شکار ایک یہودی کا عبرتناک قصہ : 37 120
123 ایفاء عہد اور ہُرمزان کا اسلام : 37 120
124 اسمِ اعظم : 33 120
125 خوبصورت مزاح کا ایک پُرلطف واقعہ : 39 120
126 جانوروں کے حقوق اور اُن سے حسن سلوک 42 1
127 جانور کی لغوی و اصطلاحی تعریفات : 43 126
128 یہودی قوانین : 44 126
129 یونانی قوانین : 44 126
130 رُومی قوانین : 45 126
131 ایرانی قوانین : 45 126
132 فرانسیسی قوانین : 46 126
133 یورپ کے قوانین : 46 126
134 ہندوقوانین : 46 126
135 عرب جاہلی معاشرے کے قوانین : 47 126
136 معروف مستشرق کا اعتراف : 49 126
137 اسلام میں جانوروں کی اہمیت 49 136
138 حیوانات کا تذکرہ قرآن کریم میں : 49 136
139 حیوانات کا تذکرہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں : 50 136
140 حیوانات کا تذکرہ فقہ میں : 51 136
141 آپ ا کی جانوروں سے محبت و شفقت : 51 136
142 آپ ۖ سے جانوروں کی عقیدت و محبت اور فرماں برداری : 53 136
143 حواشی و حوالہ جات 56 136
144 عالمی خبریں 60 1
145 امارات : ٦٣ بچوں کے باپ نے ١٢ ویں شادی کر لی 60 144
146 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter