ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2003 |
¾اكستان Ù |
|
ضروری نوٹس دئیے اور خوبصورت انداز میں عوام کے سامنے پیش کردیا۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر حضرت قاری صاحب فارسی متن کو بھی تصحیح کے ساتھ درج فرمادیتے کہ ایک تو اس سے برکت ہوتی ،دوسرے صحیح متن محفوظ ہوجاتا ،تیسرے فارسی سے تھوڑی سی شد بدھ رکھنے والوں کالطف دوبالا ہو جاتا ۔ تاہم مَالَا یُدْرَکُ کُلُّہ لَا یُتْرَکُ کُلُّہ کے تحت یہ بھی غنیمت ہے، اللہ تعالیٰ قاری صاحب کے علمی افادات میںبرکت اور ہم جیسے حضرات کو اُ ن پرعمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ ٭ نام کتاب : عملیات و تعویذات کے شرعی احکام افادات : حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صفحات : ٣٣٦ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان قیمت : درج نہیں موجودہ دور میںگناہوںکی کثرت او ر خدا ورسول ۖ کی نافرمانی کی وجہ سے بڑی تیزی کے ساتھ روحانی اور جسمانی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔اس کا تقاضاتو یہ ہے کہ گناہوں سے توبہ کی جائے اور خداورسول ۖ کے حکموںپر عمل کیا جائے لیکن المیہ ہے کہ لوگ اس چیز پر عمل کے بجائے عملیات وتعویذات کی طرف رجوع کر رہے ہیں اور انہی میںاپنے لیے عافیت اورشفاء سمجھنے لگے ہیں ا ور اُنھیں اس چیز کی بھی پروا نہیں کہ کم از کم یہ تودیکھ لیں کہ عملیات وتعویذات کی لائن کا آدمی متقی و پرہیز گار اور قابل اعتمادبھی ہے یا نہیں او ر وہ جو عملیات و تعویذات کر رہا ہے وہ جائز بھی ہیں یا نہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہو تاہے کہ بہت سے حضرات ان عاملین کی وجہ سے اپنی دنیا تو برباد کرتے ہی ہیں فسادِ عقیدہ کی بناء پر اپنی عاقبت بھی برباد کر لیتے ہیں۔ان حالات میں ضروری ہے کہ عوام الناس کو ایسے لٹریچر سے روشناس کرایا جائے جس میں عملیات و تعویذات کے حدود وقیود اور ان کے احکامات نیز کتاب وسنت سے ماخوذ عملیات بیان کیے گئے ہوں۔پیشِ نظر کتاب ''عملیات و تعویذات کے شرعی احکام''ایسی کتاب ہے جو عملیات و تعویذات کے حدود و قیود اور اُن کے شرعی احکام پر مشتمل ہے یہ کتاب حضرت مولانا محمد زید صاحب مظاہری زید مجدہم نے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کے