ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2003 |
اكستان |
|
''راز حقیقت'' میں مرزا صاحب نے مولوی وکیل کا ایک خط دیا ہے جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام وہاں دفن کیے گئے ۔مولوی وکیل بعد ازاں ایک بہائی مبلغ بن گیا اور قادیانیت چھوڑ گیا ۔اس کے عقائد میں تبدیلی کی ایک وجہ یہ بھی تھی ۔ اس نے واضح طور پر اس فریب کاپردہ چاک کیا جو مرزا صاحب کی وحی کی تصدیق بھی لیے ہوئے تھا ۔وہ یہ بات سمجھنے میں ناکام رہا کہ کیوں مرزاصاحب نے اس داستان پر اپنی مہر نبوت کی تصدیق لگا دی ہے جو کہ حکیم نورالدین بھیروی اور خلیفہ نورالدین آف جموں کی اختراع اور من گھڑت بات ہے۔ ٤ دیکھیے مولوی عبداللہ وکیل کا پمفلٹ ''شعلۂ ناز ''۔ سری نگر اور مفتی محمد سعادت شاہ ۔''تحقیقات یوز آصف ''سری نگر