ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2003 |
اكستان |
|
وفیات گزشتہ ماہ پندرہ جنوری کو بادشاہی مسجد لاہورکے سابق خطیب حضرت مولانا عبدالقادر صاحب آزاد رحمة اللہ علیہ طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ مولاناکا پاکستان کے نامور مقرروں میں شمار ہوتا تھا ان کا مخصوص انداز ِبیان ہر عام وخاص کو مسحو ر کر دیتا تھا۔ مسلک دیوبند کے لیے مولانا کی خصوصی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی دعائوں کے ساتھ امید کی جا سکتی ہے کہ مولانا کی اولاد جو جامعہ مدنیہ میں زیر تعلیم بھی رہ چکی ہے مولانا کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے مسلک کی زیاد ہ سے زیادہ خدمت کرے گی۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں علیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔ ٭ پندرہ جنوری کو جامعہ مدنیہ جدید کے خیر خواہ اور معاون خصوصی جناب چودھری جاوید صاحب او ر حافظ مجاہد صاحب کی والدہ محترمہ انتقال فرما گئیں انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ بہت ہی نیک دل اور دعا ء گو خاتون تھیں ،جامعہ جدید کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمہ وقت دعا گو اور فکر مند رہتی تھیں۔ان کی وفات پر خادمانِ جامعہ مدنیہ جدید ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیںنیزمرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ء کرتے ہیں۔ ٭ جناب حبیب احمد صاحب کی والدۂ محترمہ او ر عقیل صاحب کی دادی صاحبہ بھی گزشتہ ماہ وفات پا گئیں۔مرحومہ بہت عبادت گزارخاتون تھیں اللہ تعالیٰ ا ن کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطا فرمائے۔ آمین۔ ٭ جامعہ مدنیہ کے شعبہ تجوید کے قاری محمد ادریس صاحب کے چھوٹے بھائی ، درجہ کتب کے مدرس مولوی عرفان صاحب کی خوشدامن صاحبہ اورقاری غلام سرور صاحب کے خالہ زاد بہنوئی رائے محمد شریف صاحب بھی گزشتہ ماہ دارِ بقاء کی طرف کوچ کرگئیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی بھی مغفرت اور پسماندگان کی کفالت فرمائے ۔ تمام مرحومین کے لیے جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔