ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2003 |
¾اكستان Ù |
|
کے بعد اس کے مَالَہ وَمَاعَلَیْہ کو ذکر کر تے ہیں۔آپ کی یہ کتاب سورۂ فاتحہ سے لے کرسورة الناس تک کے اہم کلمات کے حل پر مشتمل ہے، اندازانتہائی آسان اور سہل ہے جس سے ہرشخص اپنی استعداد کے مطابق فائدہ اُٹھا سکتا ہے ۔ ناشرین نے پرانی کتاب کا عکس لے کر اس کتاب کو شائع کیاہے اگرآئندہ ایڈیشن کو طباعت کے جدید انداز کے ساتھ کمپوز کرواکر شائع کیا جائے اور شروع میں مصنف کا تفصیلی تعارف دے دیا جائے تو بہت ہی اچھا ہوگا ۔تاہم یہ ایڈیشن بھی عمدہ کاغذ اور خوبصورت جلد کے ساتھ شائع کیا گیا ہے ۔علوم القرآن سے وابستہ حضرات اس سے ضرور استفادہ کریں ۔ ٭ نام کتاب : تاج اعظم (اُردو ترجمہ حقیقت الاسلام ) مترجم : مولانا قاری قیام الدین الحسینی صفحات : ١٢٨ ناشر : جامعہ نعمت الرحیم حسین آگاہی ملتان قمت : در ج نہیں اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق جامع ہدایات دی گئی ہیں۔زندگی کا ایک اہم شعبہ حقوق سے متعلق ہے ،حقوق دو قسم کے ہیں ۔(١) حقوق اللہ(٢)حقوق العباد،علماء نے تصریح کی ہے کہ دونوں حقوق میں اہم حقوق العباد ہیں ۔ بڑا المیہ ہے کہ آج کل لوگ حقوق اللہ کی طرف تو کسی نہ کسی درجہ میں توجہ دے لیتے ہیں لیکن حقوق العباد کی طرف اچھے اچھے دیندار بھی متوجہ نہیںہوتے اسی لیے گھر گھر سرپھٹول اور لڑائی نظر آتی ہے ،اگر حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو بھی ادا کیا جائے تو دنیا جنت نظیربن جائے ۔علماء ِ اُمّت اور صلحائِ ملّت ہر دور میں حقوق العباد سے متعلق کتابیں تحریر فرماکر اُن کی ادائیگی پر زور دیتے رہے ہیں۔ پیشِ نظر کتاب''تاج اعظم ''میں بھی اسی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ ''تاجِ اعظم'' دراصل ترجمہ ہے''حقیقت الاسلام '' کا جو بیہقیِ وقت ،علم الھدٰی حضرت قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمہ اللہ (م١٢٢٥ھ) کی تصنیف ہے، یہ کتاب فارسی زبان میں ہے اس کتاب میںحضرت قاضی صاحبنے کتاب وسنت کے حوالہ سے حقوق العباد کو تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے ۔فارسی زبان ہمارے ملک میں چونکہ قریب قریب متروک ہو چکی ہے اس لیے اس کتاب سے عام حضرات کا فائد ہ اُٹھانا مشکل تھا ۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے ہمارے محترم ومکرم بزرگ حضرت قاری قیام الدین صاحب زید مجدھم کو کہ انہوں نے اس کا رواں اور شستہ ترجمہ کیا ،اہم مقامات پر