ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2003 |
اكستان |
|
حصہ کھلا ہو۔ اگر ایک عضو میں سے کئی جگہ تھوڑا تھوڑا کھلا ہو تو اس کو جمع کریں گے اور چوتھائی کا اعتبار کریں گے ۔ اوراگر دو یا زیادہ اعضاء میں سے کھلا ہوتوکھلے حصہ کو جمع کرکے ان میں سے سب سے چھوٹے عضو کی چوتھائی کا اعتبار کریں گے۔ مسئلہ : جن اعضا ء کا ڈھانپنا فرض ہے ان میں سے کوئی عضو نماز کے اندر چوتھائی کھل گیا اور اس نے فوراً یعنی رکن کی مقدار سے پہلے پہلے ڈھانپ لیا تو نماز فاسد نہیں ہوگی اور اگر ایک رکن کی مقدار کھلا رہا تو نماز فاسد ہو گئی ۔ یہ حکم اس وقت ہے جبکہ بلا ارادہ کھل گیا ہو۔ اور اگر اپنے ارادہ یا اپنے فعل سے کھولا تو اگرچہ فوراً ڈھانپ لیا تب بھی نماز جاتی رہی کیونکہ قصداً کھولنے میں رکن کی مقدار کی رعایت نہیں ہے۔ مسئلہ : اگر نماز شروع کرتے وقت ستر کے عضو کی چوتھائی کھلی ہے یعنی اس حالت میں تکبیر تحریمہ کہی تو نماز شروع ہی نہیں ہوئی اگرچہ رکن کی مقدار سے کم وقت گزرے ۔ چوتھائی سے کم کھلا ہوا ہو تو خواہ کتنی دیر گزر جائے نماز فاسد نہ ہوگی ۔ مسئلہ : اگر کسی کے پاس بالکل کپڑا نہ ہو تو ننگا نماز پڑھے لیکن ایسی جگہ پڑھے کہ کوئی دیکھ نہ سکے اور کھڑے ہوکر نہ پڑھے بلکہ بیٹھ کر پڑھے اور رکوع او ر سجدہ کو اشارہ سے کرے۔ مسئلہ : اگر کپڑے کے استعمال سے معذوری آدمیوں کے فعل کی وجہ سے ہوتو جب معذوری جاتی رہے نماز کا اعادہ کرنا پڑے گا ۔مثلًا کوئی شخص جیل میں ہو اور جیل کے ملازموں نے اس کے کپڑے اُتار لیے ہوں یا کسی دُشمن نے اس کے کپڑے اُتار لیے ہوں او ر اگر آدمیوں کی طرف سے نہ ہو تو پھر اعادہ کی صورت نہیں۔مثلًاکسی کے پاس کپڑے ہی نہ ہوں۔ مسئلہ : اگر کسی کے پاس ایک کپڑا ہو کہ چاہے اس سے اپنے جسم کو چھپا لے چاہے اس کو بچھاکر نماز پڑھے تو اس کو چاہیے کہ اپنے جسم کو چھپا لے او ر نماز اسی نجس مقام پر پڑھ لے اگر پاک جگہ میسر نہ ہو ۔ مسئلہ : جو لڑکی ابھی جوان نہیں ہوئی اگر اس کی اوڑھنی سرک گئی اور اس کا سر کھل گیا تو اس کی نماز ہوگئی۔ (٤) نیت کا ہونا : مسئلہ : زبان سے نیت کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ دل میں جب اتنا سوچ لے کہ میں آج کی ظہر کے فرض پڑھتا ہوں اور اگر سنت پڑھتا ہوتو یہ سوچ لے کہ ظہر کی سنت پڑھتا ہوں ۔بس اتنا خیال کرکے اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے تو نماز ہو جائے گی ۔جو لمبی چوڑی نیت لوگوں میں مشہور ہے اس کا کہنا کچھ ضروری نہیں ہے بلکہ ایسا کرنا برا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے تکبیر تحریمہ کہنے میں دیر کرتے ہیںجبکہ امام تلاوت شروع کر دیتا ہے ۔ مسئلہ : اگر زبان سے نیت کہنا چاہے تو اتنا کہہ دینا کافی ہے ۔ نیت کرتا ہوں آج کے ظہر کے فرض کی اللہ اکبر