ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2003 |
اكستان |
|
سے بیعت ہوں لیکن ان کے حکم کے تحت حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی رحمة اللہ علیہ سے بیعت ہو ئے۔بیعت کے فوراً بعد ان ہی دنوں فقط آپ کے والد ماجد سیّد حبیب اللہ صاحب نے ہی ہجرت کا ارادہ فرمایا تو حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ نے بھی مع دیگر اہل خانہ کے سفر'' طیبہ مشرفہ '' فرمایا ۔ حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی قدس سرہ نے حضرت مدنی کو بیعت فرمانے کے بعد فرمایا کہ ذکر کی تعلیم مکہ مکرمہ میں حضرت حاجی امداد اللہ صاحب اعلی اللہ درجاتہ سے حاصل کریں چنانچہ اسی طرح ہوا، اس کی عظیم برکات ظاہر ہو ئیں۔ بشارت : خواب میں بمقام رابغ جناب رسول اللہ ۖ کی زیارت نصیب ہوئی ، فرماتے ہیں میں دیکھتے ہی پاؤں میں گر گیا آپ نے میرا سر اُٹھاکر فرمایا کیا مانگتا ہے ؟ میں نے عرض کیا جو کتابیں پڑھ چکا ہوں وہ یاد ہو جائیں اور جو نہیں پڑھی ہیں ان کے سمجھنے کی قوت ہو جائے تو فرمایا کہ تجھ کو دیا۔( نقشِ حیات ص٨٠ ) بعد کے حالات نے بتلایا کہ آپ نے وہاں وہ سب کتابیں نہایت عمدگی سے پڑھائیں جومدینہ منورہ ،مصر اور استنبول میں داخل تھیں اور یہاں وہ کبھی پڑھی پڑھائی نہیں گئیں ۔نحو ،معانی وبیان فقہ اصول فقہ، شافعی ومالکی مسالک کی کتابیں عقائد اصول ِحدیث اور فرائض ومنطق کی کتابیں سب پڑھاتے رہے (ماخوذ ازنقشِ حیات)۔ میںنے اپنے اساتذہ سے سُنا ہے کہ آپ کو حضرت گنگوہی قدس سرہ نے تحریر فرمایاتھا کہ منطق وفلسفہ وغیرہ کے اسباق علیحدہ جگہ پڑھایا کریں روضۂ اقدس کے قریب نہ پڑھائیں۔اس لیے آپ ان اسباق میں اس ہدایت پر عمل پیرا تھے(١٣٢٠ھ کے بعد آپ کا درس طلبہ اتنا مقبول ہوا کہ عرب اور غیر عرب سب سے زیادہ ہجوم آپ کے پاس ہوتا تھا )۔ ١٣١٧۔ ١٣١٨ ھ میں حجرہ مطہرہ کے خاص خدام جنہیں'' آغا وات'' کہا جاتا تھا وہ بھی آپ سے پڑھتے تھے غبار حجرۂ مطہرہ جو حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی قدس سرہ نے سُرمہ میں ڈلوا لیا تھا او ر ان کھجور کے چند درختوں کے جو مسجد نبوی میںکھڑے تھے تین دانے جو حضرت گنگوہی قدس سرہ کو پیش کیے تھے ان ہی آغاوات نے آپ کو دئیے تھے حضرت نے ان کو ٧٢ حصوں میں تقسیم فرمادیا اورگٹھلیاں کو ٹ کر پھانک لیں ۔نقشِ حیات(یہ درخت سعودی دورِ حکومت میں کاٹ دئیے گئے ۔مسجد نبوی کے پرانے نقشوں میں وہ نظر آتے ہیں)۔حج سے فراغت کے بعد آپ نے والد صاحب رحمہ اللہ کے ساتھ مدینہ منورہ پہنچ کر ذکرو فکرمیں اشتغال شروع فر مایا ۔کچھ عرصہ بعد حضرت حاجی صاحب قدس سرہ کا مکہ مکرمہ میں وصال ہو گیا ۔ مدینہ منورہ اور آزمائشیں : مدینہ منورہ میں قیام کرنے والوں کے بارے میں حدیث شریف کی رو سے پریشانی کا امتحان آتا ہے ،جب و