ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2003 |
¾اكستان Ù |
|
جانے سے قبل اس کے ضروری ضروری مسائل سے ضرور واقفیت حاصل کریں اور کچھ نہ کچھ اس کے فضائل سے بھی آگاہ ہوں تاکہ ارکانِ حج کو شوق و رغبت سے ادا کرکے اجر وثواب کے مستحق بنیں۔ پیشِ نظر کتاب ''سرمایۂ عشّاق '' میںحجاج کرام کے لیے حج کے موٹے موٹے مسائل او ر اس کے فضائل کو آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے ساتھ ہی شوق ورغبت بڑھانے کے لیے اسلاف کے واقعات ذکر کئے گئے ہیں،حج پر جانے والے حضرات کے لیے یہ کتاب حج کے مسائل و فضائل سے متعلق رہنمائی کا ایک اچھا ذریعہ ہے ۔ ٭ نام کتاب : انوارالقرآن تصنیف : مولانا عبدالرحمان صاحب، فاضل دیوبند صفحات : ٦٠٨ سائز : ٨/٢٠٢٦ ناشر : سنگت پبلشر ز ٢٥۔سی لوئر مال لاہور قیمت : /٣٥٠ فہم قرآن کے لیے علوم القرآن کا حصول ضروری ہے اس کے بغیر قرآن فہمی کا دعوٰی بے کارہے،علوم القرآن میںسے ایک لغات القرآن کا علم ہے۔ہر دور میں مختلف زبانوں میں لغات القرآن سے متعلق کتابیں لکھی جاتی رہی ہیں زیر تبصرہ کتاب''انوار القرآن '' بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یہ کتاب ایک صاحبِ دل بزرگ مولانا عبدالرحمن کی تصنیف ہے، موصوف فاضل دیوبنداور معروف نقشبندی بزرگ حضرت میاںشیر محمد صاحب رحمة اللہ علیہ کے مستر شد تھے ۔ آ پ کی یہ کتاب حل لغات سے متعلق ایک عمدہ کاوش ہے ،اس میںآپ نے حل لغات کے ساتھ ساتھ ا ہم مقامات پر ائمہ تفاسیر کے اقوال بھی ذکر فرمائے ہیں ،بہت سے مقامات پر آیات کے شانِ نزول کا تذکرہ بھی کیا ہے جن کے بغیر اُن آیات کا سمجھنا مشکل ہے نیز آپ نے قرآنی الفاظ کے اصلی حروف او ر اُن کے اشتقاق پر بحث کرتے ہوئے اُن کا صرفی و نحوی حل بھی پیش کیا ہے ۔لغت اور تفسیر کے علاوہ عقائد و اعمال سے متعلق ضروری مسائل بھی آیاتِ کریمہ اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میںبیان کردئیے ہیں۔ موصوف کا طرز حلِ لغات میںسب سے ہٹ کر ہے آپ نے نہ مفردات کو بنیاد بنایا ہے ،نہ حروف تہجی کی ترتیب کوملحوظ رکھا ہے ۔آپ کے پیشِ نظر قرآن پاک کی ترتیبِ تلاوت ہے اسی ترتیب سے آپ ہر اہم کلمہ کودرج کرنے