ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2002 |
اكستان |
|
تقريظ وتنقيد نام کتاب : علم الصیغہ(عربی ) تصنیف : مولانا عنایت احمد کاکوری صفحات : ١٧٦ سائز : ٨/٢٠٣٠ ناشر : المکتبة الفاروقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی قیمت : درج نہیں علمِ صرف کو عربی گرائمر میں بنیادی حیثیت حاصل ہے اس کے بغیر عربی زبان و بیان پرکماحقہ قدرت حاصل نہیں ہو سکتی ۔اہل علم نے علم صرف سے متعلق اپنے اپنے ذوق کے مطابق کتابیں لکھی ہیں اسی سلسلہ کی ایک کتاب''علم الصیغہ ''ہے جو عرصہ سے درس نظامی میں داخل نصاب ہے ۔یہ کتاب فارسی زبان میں تحریر کی گئی تھی ہمارے پیشِ نظر کتاب ''علم الصیغہ''عربی اسی کا تعریب و تسہیل ہے ،جو االجامعة الفاروقیہ کراچی کے استاذ ادب عربی مولانا ولی خان المظفر نے کی ہے ۔عربی ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے علی العموم اور درس نظامی کے طلبا کے لیے بالخصوص اس کا مطالعہ مفید رہے گا۔ ٭ نام کتاب : وقفة مع اللامذ ہبیة فی شبہ القارة الہند یة(عربی) تصنیف : مولانا محمد ابوبکر غازی پوری دامت برکاتہم صفحات : /٢٥٤ سائز : ٨/٢٠٣٠ ناشر : المکتبة الفاروقیہ ،شاہ فیصل کالونی کراچی قیمت : درج نہیں بد قسمتی سے آج کل ایک فرقہ قرآن و حدیث کی دعوت کے نام پر اپنے مخصوص افکارو نظریات عوام کے اندر پھیلا رہا ہے جس کے نتیجہ میں گھر گھر سر پھٹول ہے ۔باپ بیٹے کے خلاف اور بیٹا باپ کے خلاف ہے اور دونوں ایک دوسرے کومشرک و گمراہ قرار دینے میںلگے ہوئے ہیں ۔یہ صورت حال پریشان کن ہی نہیں المناک بھی ہے ، اسی پر بس نہیں اس فرقہ نے '' لعن آخراُمتی اولھا ''کے مصداق ائمہ مجتہد ین اور علماء ربانبیین کی تجھیل و تضلیل کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ۔ ان کا ہر فرد ائمہ کو جاہل اور دین سے بے بہرہ قرار دینے میںمصروف ہے ۔ان کی محنتوں