ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2002 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد ! جمعیت علمائے اسلام کے متحدہ مجلسِ عمل کی جانب سے صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ جناب اکرم درانی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ : ہم نے مشرف حکومت کی امریکہ نواز پالیسیوں خصوصاً اس کی مدد سے آپریشن کی مخالفت کی ہے اور ہم ان کی مخالفت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سر زمین کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ایسے آپریشن جن میںخصوصاً ایف بی آئی کے ایجنٹ شامل ہوں ،کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے متحدہ مجلسِ عمل کو ووٹ دئیے ہیں وہ ایسی کارروائیوں کے خلاف ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا یہ بیان بالکل برحق او ر عوام کے جذبات کے عین مطابق ہے۔ ہرآزاد قوم کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی سرزمین اس کی منشا ء کے مطابق استعمال ہو اور یہ کہ وہ خود اپنی سرزمین کی حفاظت کرے ،کوئی بھی بیرونی صفحہ نمبر 4 کی عبارت طاقت اس کی مرضی کے خلاف وہاں قدم نہ رکھ سکے۔ وزیر اعلیٰ کے عالمی مسلمات پر اظہار و خیال کی ہر شخص نا صرف تائید کرتا ہے بلکہ وفاقی حکومت سے بھی ان مسلمات کو تسلیم کرتے ہوئے عمل پیرا ہونے کی اُمیدکرتا ہے