ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2002 |
اكستان |
|
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ۖنے فرمایا آخری زمانہ میں ایک ایسے خلیفہ و حکمران (یعنی مہدی علیہ السلام )ہوں گے جو لپ بھر بھر کر مال تقسیم کریں گے اور اس کو شمار نہ کریں گے۔ بعض علامتوں کی تفصیل : (١) امام مہدی علیہ السلام : عن عبداللّٰہ بن مسعود قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لاتذہب الدنیا حتٰی یملک العرب رجل من أہل بیتی یواطی اسمہ اسمی۔ (ترمذی و ابوداود) وفی روایة (یواطی اسم أبیہ اسم أبی )۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسو ل اللہ ۖ نے فرمایا دنیا ختم نہ ہوگی جب تک کہ میرے اہل بیت (یعنی میری اولاد )میں سے ایک شخص عرب (اور ان کے تابع تمام اہل اسلام)کا حکمران نہ بن جائے ۔ اس کا نام میرے نام کے موافق ہو گا اور ایک روایت میں ہے کہ اس کے والدکا نام میرے والد کے نام کے موافق ہو گا(مطلب یہ ہے کہ و ہ بھی محمد بن عبداللہ ہوگا)۔ عن ام سلمة قالت سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول المھدی من عترتی من أولاد فاطمة ۔ (ابوداود) حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہے میں نے رسول اللہ ۖ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ مہد ی میری نسل میں (اور)فاطمہ کی اولاد میں سے ہوں گے۔ عن أبی سعیدالخدری قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم المہدی منی أجلی الجبہة أقنی الأنف یملا الأرض قسطا وعدلاً کما ملئت ظلما و جورا یملک سبع سنین۔ (ابو داود) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ۖ نے فرمایا مہد ی میری نسل سے صفحہ نمبر 34 کی عبارت ہوں گے ،چوڑی پیشانی والے اور بلند ناک والے ہوں گے ۔وہ زمین کو عدل و انصاف سے اسی طرح (پورا ) بھر دیں گے جس طرح وہ (پوری ) ظلم و زیادتی سے بھر گئی تھی ۔(جنگوں سے فارغ ہوکر اسلام کے غلبہ کے ساتھ )وہ سات سال تک حکمرانی کریں گے۔