ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2002 |
اكستان |
|
قبر کی گہر ا ئی سے پرندے اُڑے ، گورکن بیہوش ہو گیا چار انچ چونچوں والے سیاہ پرندے ٣فٹ قبر کھودنے پر نکلے شگاف سے کراہنے کی آوازیں بھی آتی رہیں قبر دو نامعلوم افراد نے کھدوائی ، میں استغفار پڑھتا رہا : ایک گورکن کا بیان خوشاب (نامہ نگا ر )بلدیہ خوشاب کے گورکن فدا حسین نے نوائے وقت خوشاب کو ایک ملاقات میں بتایا کہ قبرستان داروغہ والا میں دو شخص آئے اُنہوں نے قبر تیار کرنے کو کہا ،جگہ دکھاد ی نشاندہی کے بعد میں اور میرے دوسرے ساتھی نے قبر کھودنی شروع کردی۔ جب ہم تقریبًا تین فٹ گہری قبر کھود چکے تو کسی ضرب لگنے سے ایک بڑا شگاف پید اہو گیا ۔اس شگاف میں سے چھ سیا ہ رنگ کے پرندے خوفناک آوازیں نکالتے ہوئے ظاہر ہوئے جن کی چونچیں چار انچ لمبی سرخ رنگ کی تھیں ،میرا دوسرا گورکن ساتھی قبر میں بے ہوش ہو کر گر پڑا اور میں استغفار پڑھنے میں مصروف ہو گیا۔ (روزنامہ نوائے وقت لاہور ٣٠ اکتوبر ٢٠٠٢ئ)