ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2002 |
اكستان |
|
وفیات موت العالِم موت العالَم دارالعلوم کبیر والا کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبدالقادر صاحب گزشتہ ماہ کی١٩ تاریخ کو طویل علالت کے بعد انتقال فرماگئے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حضرت مولانا علمی بلندی کے ساتھ ساتھ زہد و تقوٰی میں بھی بلند مقام رکھتے تھے۔ آپ متبع سنت بزرگ تھے ،آپ کا فیض عام وخاص کے لیے عام تھا۔ آپ کی وفات اہل علاقہ بالخصوص دارالعلوم کبیر والا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے ۔اللہ اپنے فضل سے اس خلا کو پورا فرمائیں او ر حضرت مولانا کی دینی خدمات کو قبول فرماکر آخرت کے بلند ترین درجات عطا فرمائے۔ اہل ادارہ دارالعلوم کے مہتمم حضرت مولانا محمد انور صاحب مدظلہم اورحضرت کے صاحبزادگان کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہے۔ ٭ تاخیر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق حضرت مولانا میاں سراج احمد صاحب امروٹی مدظلہم کی دادی صا حبہ جو حضرت اقدس میاں نظام الدین صاحب قدس سرہ العزیز کی اہلیہ محترمہ تھیں،١١ اکتوبر کو طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں انا للہ و انا الیہ راجعون۔مرحومہ پرانے وقتوں کی نہایت پارسا خاتون تھیں، ان کا وجود کنبہ کے لیے خیرو برکت کا باعث تھا ۔اہل خاندان کے لیے یہ بہت بڑا حادثہ ہے ۔اہل ادارہ اس موقع پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ء گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔مولانا او ر دیگر سب اہلِ خاندان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو ۔آمین ٭ جناب مولانا بدرالدین صاحب جو کہ ''العین ''متحدہ عرب امارات کے تبلیغی مرکز میں مدرس ہیں ،کے جواں سال فرزند محمد نعمان صاحب سر کے درد کی پر اسرار تکلیف کے باعث وسط ستمبر میں انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم درجہ رابعہ کے دینی طالب علم تھے، جوانی کی یہ موت خاندان بالخصوص والدین کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اعلیٰ فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خاندان کو اس صدمہ پر اجر عظیم عطا فرمائے۔ اس حادثہ پر صفحہ نمبر 54 کی عبارت دارہ سب کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہے ۔ جامعہ مدنیہ جدید او ر خانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعا ء مغفرت کرائی گئی ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔