ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2002 |
اكستان |
|
عالمی خبریں امریکہ کو روٹی کے ایک ٹکڑے اور پانی کی بوند کی فروخت بھی ناجائز ہے : علما ء کا فتوٰ ی اسرائیل اور امریکہ ''خدا کے دشمن '' ہیں عراق پر حملے کے سلسلے میں مسلمان اپنے اڈے اور فضائی حدود استعمال نہ کرنے دیں :اردن کے علماء کی اپیل عمان (اے ایف پی) علماء نے فتوٰی دیاہے کہ امریکہ اور اس کا اتحادی اسرائیل ''خدا کے دُشمن ''ہیں ۔ان علماء نے مسلم ممالک کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ عراق کے خلاف جنگ کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ کوئی تعاون نہ کریں۔اردن کے اپوزیشن علماء نے یہ فتوٰی ایک اجلاس میں جاری کیا ۔فتٰوی میں تمام مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ کو کسی قسم کی مدد فراہم نہ کریں ۔مسلمان ممالک سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ کو اپنے ہوائی اڈے،بندرگاہیں ،فضائی حدود کے علاوہ اس کے طیاروں او ر گاڑیوں کو تیل بھی فراہم نہ کریں ۔فتوٰ ی میں امریکہ کے لیے جاسوسی کی ممانعت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جارح امریکہ کو روٹی کا ایک ٹکڑا اور پانی کی ایک بوند کی فروخت بھی ناجائز ہے۔ علماء نے ان عرب حکمرانوں پر بھی تنقید کی جو مسلمانوں کو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف لڑنے سے منع کر رہے ہیں ۔ مسلمانوں سے کہا گیاہے کہ وہ اس قسم کے لوگوں کی اطاعت نہ کریں جو جہاد کی راہ روک رہے ہیں۔فتوٰ ی میں امریکی مال کے بائیکاٹ کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ (روزنامہ نوائے وقت لاہور٤نومبر٢٠٠٢ئ) امریکہ نئی قسم کے خطرناک جراثیمی ہتھیاروں کی تیاری پر کام کر رہا ہے : گارڈین ان ہتھیاروں کی تیاری سے کیمیائی اور جراثیمی ہتھیاروں کے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے ،کیلی فورنیا یونیورسٹی میں برطانوی ماہر کالیکچر لندن (اے ایف پی )امریکہ جراثیمی ہتھیاروں کی ایک نئی اور خطرناک ترین قسم کے ہتھیاروں کی تیاری پر کام صفحہ نمبر 59 کی عبارت کر رہا ہے جو کیمیائی اور جراثیمی ہتھیاروں کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے ۔یہ انکشاف برطانوی اخبار دی گارڈین نے برطانوی او ر امریکی ماہرین کے حوالے سے اپنی رپورٹ میںشائع کیا ۔اخبار کے مطابق یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے پروفیسرآف انٹر نیشنل سکیورٹی مائی کو ائم ڈینٹر ونے یونیورسٹی آف کیلے فورنیا میںمائیکرو بائیولوجی پر لیکچر کے دوران کہا کہ امریکہ اپنی تحقیق