ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2002 |
اكستان |
|
کے ذریعے ہتھیاروں پر کنٹرول کے معاہدوں کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے اور پینٹاگون برطانوی فوج کے ماہرین کے ساتھ مل کر اس طرح کے گیس کے اس طرح کے ہتھیاروں کی تیاری پر کام کر رہا ہے جس طرح کے روسی فوج نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں چیچنیاکے گوریلوں کے خلاف استعمال کیے تھے ۔پروفیسر ڈینٹر نے مزیدکہا کہ امریکی سی آئی اے روسی کلسٹر بموں جیسے بم بھی ڈیزائن کر رہی ہے جن کے پھٹنے سے جراثیمی ہتھیار پھیل جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دفاعی انٹیلی جنس ایجنسیاں جنیناتی انجنیئرنگ میںتحقیق کر رہے ہیں کہ ایسے ''سپورز ''بنائے جائیں جو اینتھراکس کے خلاف اینٹی بائیو ٹک بنانے میںمدد دے سکیں ۔ (روزنامہ نوائے وقت لاہور ٣٠ اکتوبر ٢٠٠٢ئ) دُنیا بھی برباد اور آخرت بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو قبر بھی نہ مل سکی کامونکے (نامہ نگار )قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے پر قتل ہونے والے اصغر بلوچ کی نعش مشتعل افراد نے قبر کی بجائے گڑھا کھودکر دفن کردی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکے کی انتظامیہ نے ملعون اصغر بلوچ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کرنا چاہی تو ورثاء نے اسے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم بعد ازاں اصغر بلوچ کو چک کڑیال میں پولیس نفری عزیز واقارب اور اہل گائوں کے ہجوم کے درمیان شدید نفرت اور غم و غصہ کی حالت میں قبر میں سپرد خاک کرنے کی بجائے ایک گڑھے میں دفنا دیا ۔اصغر بلوچ کے ورثاء نے اس کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اُسے قتل کرنے والے پولیس کا نسٹیبل مدثر اقبال چیمہ کو اصغر بلوچ کا خون معاف کرتے ہوئے پولیس کو اپنا تحریری بیان دیا ہے کہ مقدس کتاب کی بے حرمتی کو مرتکب ایسے ہی سلوک کا مستحق تھا۔ (روزنامہ نوائے وقت لاہور ٦نومبر٢٠٠٢ئ)