Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2002

اكستان

55 - 63
باب ا ول                                                                                     قسط  :  ١٧
تحریکِ احمدیت
(برطانوی یہودی گٹھ جوڑ)
 	محمد احمد المہدی سوڈانی کو برطانوی فوجیں کبھی بھی نیچا نہ دکھا سکیں ۔ دس سال کے عرصے کے بعد کچنر نے ١٨٩٦ء میں سوڈان کو سامراجی دائرہ اختیار میں زبردستی لانے کے لیے فوجی مہمات شروع کیں ۔ ایک سال کے بعد مہدی  کے خلیفہ کو  بڑی خونریزی کے بعد شکست ہوئی اور وہ ایک سال بعد مارے گئے ۔کچنرنے مہدی کا مقبرہ تباہ کردیا ۔ ان                   کی ہڈیاں دریائے نیل میں پھینک دی گئیں اور یہ تجویز ہواکہ ان کی کھوپڑی رائل کالج آف سرجنز کو بھجوائی جائے جہاں اس کی نپولین کی آنتوں کے ساتھ نمائش کی جاسکے ۔بعد ازاں وادی حلفہ میں یہ کھوپڑی رات کے وقت خفیہ طور پر دفن کر دی گئی۔
	مہدی کی سوڈان میں جنگ آزادی نے عرب اور شام میں سنگین خطرے بھڑکا دئیے ۔ مسلمانانِ ہند نے بھی برطانوی فوجوں کی ذلت آمیز شکستوں پر اطمینان کا سانس لیا ۔ انہوں نے مہدی سوڈانی کو عزت و احترام دیا ۔ انہیں خطوط

صفحہ نمبر 55 کی عبارت
بھیجے اور قوموں کے نجات دہندہ کا درجہ دیا۔ ہندوستان میں اُنہیں یقین پورا پایا جاتا تھا کہ مہدی سوڈانی افریقہ کو فتح کرنے کے بعد انڈیا بھی فتح کریں گے اور غیر ملکی شکنجوں سے مسلمانوں کو آزاد کرائیں گے۔  ١
    ١    اے ایگمن ہیک ۔دی جزنر۔میجر جرنل سی ۔ جی گولڈن ۔سی ۔ بی الخرطوم ۔کیگن پال ٹرونج اینڈ کمپنی لند ن١٨٨٥ء ۔صفحہ نمبر ٤٤
	جب مہدی سوڈانی کی تحریک پورے زوروں پر تھی، مرزاقادیانی جہاد کی مذمت اور برطانوی سامراج کے روشن ترین خاکے تیار کرکے مذہبی مواد کی بھاری مقدار افریقہ کو بھجوا رہا تھا ۔  ٢
	اپنی کتاب ''حقیقت المہدی ''میں اس نے جہادی اور خونی مہدی کی سخت مذمت کی اور دعوٰ ی کیا کہ پچھلے بیس سالوں سے (١٨٧٩۔٩٩ ١٨ئ)وہ تصورجہاد کے خلاف پرچار کر رہا ہے۔ ایک خونی مہدی اور مسیح کی آمد کے نظریئے اور جہاد مخالف لٹریچر کی عرب ممالک خصو صاً ترکی ،شام ، کابل وغیرہ میں تقسیم جاری رکھی ۔ اپنی کتاب کے ساتھ عربی اور فارسی میں ایک اٹھارہ صفحات کا ضمیمہ منسلک کرکے اس نے عرب ممالک کے مسلمانوں کو دعوت دی کہ وہ اس کی مہدویت کے دعوٰی کو تسلیم کر لیں اور جہاد کے نام پر جنگیں بند کردیں اور برطانوی حکومت کے بارے میں اپنے دلوں میں گہرا احترام پیدا کریں ۔ایک دوسری کتاب ''ملکہ وکٹوریہ کی خدمت میں تحفہ ''میں آپ ذکر کرتے ہیں ۔
''والد صاحب مرحوم کے انتقال کے بعد یہ عاجز دنیا کے مشغلوں سے بالکل علیحداہوکر خدا تعالی کی طرف مشغول ہوا اور مجھ سے سرکار انگریزی کے حق میں جو خدمت ہوئی وہ یہ تھی کہ میں نے پچاس ہزار کے قریب کتابیں اور رسائل اور اشتہارات چھپوا کر اس ملک اور نیز دوسرے بلادِاسلامیہ میں اس مضمون کے شائع کیے کہ گورنمنٹ انگریز ہم مسلمانوں کی محسن ہے ، لہٰذا ہر ایک مسلمان کا یہ فرض ہونا چاہیے کہ اس گورنمنٹ کی سچی اطاعت کرے اور دل سے اس دولت کا شکر گزار اوردعا گو رہے اوریہ کتابیں میں نے مختلف زبانوں یعنی فارسی عربی میں تالیف کرکے اسلام کے تمام ملکوں میں پھیلا دیں یہاں تک کہ اسلام کے دومقد س شہروں مکہ اور مدینہ میںبھی شائع کردیں ۔اور روم کے پایہ تخت قسطنطنیہ اور بلاد ِشام اور مصر اور کابل اور افغانستان کے متفرق شہروں میں جہاں تک ممکن تھا
  اشاعت کردی جس کا یہ نتیجہ ہوا کہ لاکھوں انسانوں نے جہاد کے غلیظ خیالات چھوڑ دئیے جو نافہم ملائوں کی تعلیم سے ان کے دلوں میں تھے ۔یہ ایک ایسی خدمت مجھ سے ظہور میںآئی کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ برٹش انڈیا کے تمام مسلمانوں میں سے اس کی نظیر کوئی مسلمان دکھلا نہیں سکتا۔  ٣
  	کیا اپنی جیب سے ہزاروں روپیہ خرچ کرکے برطانوی حمایت میںلٹریچر چھپوانے میں کوئی مقصد کارفرما ہے؟ کیا احمدی اس پر روشنی ڈالیں گے؟ یہ ہزاروں روپے (جن کی آج وقعت کروڑوں روپے بنتی ہے )کہاں سے آئے ؟ ١٨٩٨ء

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
67 اس شمارے میں 3 1
68 حرف آغاز 4 1
69 درس حديث 6 1
70 ہمار ا ایمان ہے کہ کسی نبی نے فریضہ ٔ رسالت میں کوتاہی نہیں کی 6 69
71 گھل مل کر زندگی گزارے : 7 69
72 ہر نبی پر ہمارا ایمان ہے : 8 69
73 شہید سے بھی سوا ل ہوگا : 9 69
74 عیوب کی پردہ پوشی : 9 69
75 سوائے انبیا ء کے عیبوں سے کوئی پاک نہیں ہے : 9 69
76 صحابہ کی زبردست توبہ : 9 69
77 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا عمل : 10 69
78 صدقہ ٔ فِطر 12 1
79 .معنٰی فطر : 12 78
80 صدقہ ٔ فطر : 12 78
81 عیدُالفِطر : 12 78
82 کس پر واجب ہوتا ہے؟ : 13 78
83 زکٰوة اور صدقۂ فِطر کے نصاب اور وجوب میں فرق : 13 78
84 صدقۂ فِطر کس کس کی طرف سے دینا ہوتا ہے : 13 78
85 صدقۂ فِطرکس وقت واجب ہوتا ہے ؟ (وقتِ وجوب) : 13 78
86 صدقۂ فِطرکب تک واجب رہتا ہے، ادائیگی کا بہتر وقت : 14 78
87 رمضان میں صدقۂ فِطر : 14 78
88 صدقۂ فِطر کن کن کو دینا چاہیے کن کو نہیں : 14 78
89 شرعی پردہ اور خواتین 15 1
90 (١)پہلی شرط : 18 89
91 (٢) دوسری شرط : 18 89
92 (٣) تیسری شرط : 18 89
93 (٤)چوتھی شرط : 19 89
94 (٥)پانچویں شرط : 19 89
95 (٦) چھٹی شرط : 19 89
96 (٧) ساتویں شرط : 19 89
97 (٨)آٹھویں شرط : 20 89
98 الجامعة المفتوحہ للمسلمات زیر پرستی جامعہ مدنیہ جدید 23 1
99 دُنیا کی حرص و طمع 24 1
100 لاکھوں سلام 32 1
101 فہمِ حدیث 33 1
102 قیامت کی قریبی علامات : 33 101
103 بعض علامتوں کی تفصیل : 34 101
104 (١) امام مہدی علیہ السلام : 34 101
105 پولیس مقابلوں کاشرعی نقطہ نظر سے جائزہ اور تجاویز 37 1
106 اسلام میں انسانی جان کی اہمیت و احترام : 37 105
107 اُخروی سزا : 38 105
108 بنی کریم ۖ کا اپنے صحابہ سے خون کے تحفظ کا عہد لینا : 39 105
109 اقوام متحدہ کے چارٹرمیں انسانی جان کا تحفظ : 40 105
110 انسانوں جانوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے : 40 105
111 بر صغیر میں انسانی جانوں کا عدم تحفظ : 41 105
112 عوام کے ساتھ پولیس کا سلوک : 41 105
113 پولیس کے نئے نظام میں ظلم کی دو مثالیں : 41 105
114 پاکستان کا ناقص عدالتی نظام اور قانون : 42 105
115 کافر حکومت کو بقاہے ظالم کو نہیں : 42 105
116 سرکاری اہل کاروں کو ظلم میں آلہ کارنہیں بننا چاہیے : 43 105
117 پولیس مقابلوں کی ر وک تھام : 43 105
118 صفائی کا موقع دئیے بغیر ملزموں کے سروں کی قیمت مقرر کرنا اقدام قتل ہے : 44 105
119 انصاف نہ ملنے کے نتائج : 45 105
120 ظلم کی تعریف اور انجام : 46 105
121 لاقانونیت کا حل سیرت طیّبہ میں ہے : 46 105
122 مذہبی و سیاسی آزادی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے : 47 105
123 دینی مسائل٭نجاستوں کا بیان 49 1
124 پاکی ناپاکی کے بعض مسائل : 49 123
125 ناپاک چیز کا بطور دوا استعمال : 50 123
126 استنجا کا بیان : 50 123
127 پیشاب ، پاخانہ کے وقت جن اُمور سے بچنا چاہیے : 52 123
128 جن چیزوں سے استنجا کرنا درست نہیں : 52 123
129 جن چیزوں سے استنجا کرنا درست ہے : 52 123
130 وفیات 54 1
131 موت العالِم موت العالَم 54 130
132 تحریکِ احمدیت 55 1
133 قادیانیت کیا ہے؟ 57 1
134 عالمی خبریں 58 1
135 امریکہ کو روٹی کے ایک ٹکڑے اور پانی کی 58 134
136 امریکہ نئی قسم کے خطرناک جراثیمی ہتھیاروں کی تیاری 58 134
137 دُنیا بھی برباد اور آخرت بھی 59 134
138 قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو قبر بھی نہ مل سکی 59 134
139 قبر کی گہر ا ئی سے پرندے اُڑے ، 60 134
140 تقريظ وتنقيد 61 1
Flag Counter