Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2002

¾اكستان Ù

7 - 63
گھل مل کر زندگی گزارے  :
	اب اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلما ن کو یکسو ہو کر رہنے کی تعلیم نہیں بلکہ تعلیم یہ ہے کہ وہ تمام طرف کی خبر رکھے اورکسی کے کام آئے۔ لوگوں کی پریشانیاں ہیں اُلجھنیں ہیں اُن میں بھی مدد کرے اور یہ نہیں کہ یہ مدد کرنا ایک مسلمان کی (دنیوی) زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے فقط ، نہیں بلکہ اس پرآخرت میں اجر ہے اور یہ بھی نہیں کہ ا پ کسی کی مدد کریں تو بعد میں اُس سے داد چاہیں یا لوگوں سے اپنی تعریف کی طلب ہو کہ لوگ میری تعریف کریں ،دونوں پر نظر نہ رکھونہ یہ توقع رکھو کہ جس کی میں نے مدد کی ہے جس کا میں نے کام کیا ہے یہ میرے کام آئے گا یہ میری تعریف کرے گا یہ میری بھلائی کا بدلہ بھلائی سے دے گا یہ نہیں بلکہ صرف اللہ تعالی کی ذات پر نظر ہو، جزاء دینے والا وہی ہے۔ اسلام کسی کو یہ خیال کرنے سے روکتا ہے کہ تم دوسروں پر نظر رکھو۔ اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ تم خدا پر نظر رکھو بس اور نظر اللہ پر رکھو گے تو نیکی نیکی رہے گے ورنہ جو چاہوگے وہ مل جائیگا یہاں نیک نامی چاہتے ہو نیک نامی ہو جائیگی اور خدا کے یہاں جو اجر چاہا ہی نہیں تو خدا کے یہاں اجر نہیں ملے گا۔ اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ انا اغنی الشرکا ء عن الشرک  جیسے کوئی آدمی اپنے ساتھ کسی شریک کو شریک دیکھنا نہیں چاہتا،چاہتا ہے کہ میں ہی مستقل ہو جائوں ،کوئی کاروبار ہے کوئی زمینداری ہے کو ئی اور چیز ہے اُس میں کسی کی شرکت اگر نہ ہو سکے تو وہ چاہتا ہے کہ یہ اچھی بات ہے زیادہ بہتر ہے۔ حکومت ہو حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرنا چاہتا ، چاہتا ہے کہ میں ہی رہوں حاکم تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میںاس سے زیادہ بے نیاز ہوں میں شرک پسند ہی نہیںکرتا ،میں بے نیاز بھی ہوں یعنی یہاں تو انسانوں کو ضرورت پڑتی ہے انسانوں کی چاہے حکمران ہی ہو ایسا وقت آجاتا ہے کہ وہ چھوٹوں کی مددلیتا ہے ۔شاہ ایران جب جانے لگا ہو گا تو اپنے درجے سے نیچے گرا ہوگا اُس نے چاہا ہوگا کہ میںکسی بھی طرح رہوںبلکہ چاہا ہے اُس نے، کہا ہم تمھاری باتیں پوری کئے دیتے ہیں مطالبات پورے کئے دیتے ہیں اسلامی نظام لے آتے ہیں یہاں پرمگر وہ نہیںمانے ان لوگوں نے کہا نہیں نہیں ہمیں کچھ بھی نہیں چاہیے تو تحریک برابر چلتی رہی پھر اس نے بٹھا دیا شاہ پور بختیا ر نہ جانے کس کس کو جو درمیانی آدمی تھے انھوں نے کہا یہ بھی نہیں وہ اپنے نیچے درجہ سے گرتا گیا اپنی جگہ بٹھا گیا ایسا آدمی کہ جب میں آئوں تو وہ میرے لیے جگہ چھوڑ دے اُنھوں نے کہا کہ یہ بھی جائیں اور باقی سب بھی جائیں تو معلوم ہواکہ جو بادشاہ ایسا تھا کہ فوج اُس کی تھی طاقت اُس کی تھی خزانے اُ س کے پاس تھے اسلحہ اُس کے پاس تھا

صفحہ نمبر 7 کی عبارت
(مگر لا چارشراکت پر تیا ر ہوگیا) حالانکہ وہ اپنے ساتھ شریک کرنے پر راضی ہرگز نہیں تھا لیکن جب اُس کے اُوپر اُفتاد آئی تو شریک کرنے پر راضی ہوگیا مگر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں نہیں میں بے نیاز ہوں مجھے کبھی  ایسی ضرورت نہیں پڑتی کہ میں اپنے ساتھ کسی کو شریک کر لوں اللّٰہ لا الہ الا ہو الحی القیوم لا تأخذہ سنة ولا نوم۔   حی ہے زندہ ہے ،قیوم ہے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
67 اس شمارے میں 3 1
68 حرف آغاز 4 1
69 درس حديث 6 1
70 ہمار ا ایمان ہے کہ کسی نبی نے فریضہ ٔ رسالت میں کوتاہی نہیں کی 6 69
71 گھل مل کر زندگی گزارے : 7 69
72 ہر نبی پر ہمارا ایمان ہے : 8 69
73 شہید سے بھی سوا ل ہوگا : 9 69
74 عیوب کی پردہ پوشی : 9 69
75 سوائے انبیا ء کے عیبوں سے کوئی پاک نہیں ہے : 9 69
76 صحابہ کی زبردست توبہ : 9 69
77 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا عمل : 10 69
78 صدقہ ٔ فِطر 12 1
79 .معنٰی فطر : 12 78
80 صدقہ ٔ فطر : 12 78
81 عیدُالفِطر : 12 78
82 کس پر واجب ہوتا ہے؟ : 13 78
83 زکٰوة اور صدقۂ فِطر کے نصاب اور وجوب میں فرق : 13 78
84 صدقۂ فِطر کس کس کی طرف سے دینا ہوتا ہے : 13 78
85 صدقۂ فِطرکس وقت واجب ہوتا ہے ؟ (وقتِ وجوب) : 13 78
86 صدقۂ فِطرکب تک واجب رہتا ہے، ادائیگی کا بہتر وقت : 14 78
87 رمضان میں صدقۂ فِطر : 14 78
88 صدقۂ فِطر کن کن کو دینا چاہیے کن کو نہیں : 14 78
89 شرعی پردہ اور خواتین 15 1
90 (١)پہلی شرط : 18 89
91 (٢) دوسری شرط : 18 89
92 (٣) تیسری شرط : 18 89
93 (٤)چوتھی شرط : 19 89
94 (٥)پانچویں شرط : 19 89
95 (٦) چھٹی شرط : 19 89
96 (٧) ساتویں شرط : 19 89
97 (٨)آٹھویں شرط : 20 89
98 الجامعة المفتوحہ للمسلمات زیر پرستی جامعہ مدنیہ جدید 23 1
99 دُنیا کی حرص و طمع 24 1
100 لاکھوں سلام 32 1
101 فہمِ حدیث 33 1
102 قیامت کی قریبی علامات : 33 101
103 بعض علامتوں کی تفصیل : 34 101
104 (١) امام مہدی علیہ السلام : 34 101
105 پولیس مقابلوں کاشرعی نقطہ نظر سے جائزہ اور تجاویز 37 1
106 اسلام میں انسانی جان کی اہمیت و احترام : 37 105
107 اُخروی سزا : 38 105
108 بنی کریم ۖ کا اپنے صحابہ سے خون کے تحفظ کا عہد لینا : 39 105
109 اقوام متحدہ کے چارٹرمیں انسانی جان کا تحفظ : 40 105
110 انسانوں جانوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے : 40 105
111 بر صغیر میں انسانی جانوں کا عدم تحفظ : 41 105
112 عوام کے ساتھ پولیس کا سلوک : 41 105
113 پولیس کے نئے نظام میں ظلم کی دو مثالیں : 41 105
114 پاکستان کا ناقص عدالتی نظام اور قانون : 42 105
115 کافر حکومت کو بقاہے ظالم کو نہیں : 42 105
116 سرکاری اہل کاروں کو ظلم میں آلہ کارنہیں بننا چاہیے : 43 105
117 پولیس مقابلوں کی ر وک تھام : 43 105
118 صفائی کا موقع دئیے بغیر ملزموں کے سروں کی قیمت مقرر کرنا اقدام قتل ہے : 44 105
119 انصاف نہ ملنے کے نتائج : 45 105
120 ظلم کی تعریف اور انجام : 46 105
121 لاقانونیت کا حل سیرت طیّبہ میں ہے : 46 105
122 مذہبی و سیاسی آزادی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے : 47 105
123 دینی مسائل٭نجاستوں کا بیان 49 1
124 پاکی ناپاکی کے بعض مسائل : 49 123
125 ناپاک چیز کا بطور دوا استعمال : 50 123
126 استنجا کا بیان : 50 123
127 پیشاب ، پاخانہ کے وقت جن اُمور سے بچنا چاہیے : 52 123
128 جن چیزوں سے استنجا کرنا درست نہیں : 52 123
129 جن چیزوں سے استنجا کرنا درست ہے : 52 123
130 وفیات 54 1
131 موت العالِم موت العالَم 54 130
132 تحریکِ احمدیت 55 1
133 قادیانیت کیا ہے؟ 57 1
134 عالمی خبریں 58 1
135 امریکہ کو روٹی کے ایک ٹکڑے اور پانی کی 58 134
136 امریکہ نئی قسم کے خطرناک جراثیمی ہتھیاروں کی تیاری 58 134
137 دُنیا بھی برباد اور آخرت بھی 59 134
138 قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو قبر بھی نہ مل سکی 59 134
139 قبر کی گہر ا ئی سے پرندے اُڑے ، 60 134
140 تقريظ وتنقيد 61 1
Flag Counter