Deobandi Books

حضرت شیخ الہند ۔ شخصیت خدمات و امتیازات

30 - 73
کرکے بھیجو‘‘۔ (نقش حیات ۲؍۶۵۰)
غور کیا جائے کہ اس خلافِ شریعت وحق فتویٰ پر تمام خطرات کے باوجود حضرت نے تائیدی دستخط نہیں فرمائے، جس کے خمیازے کے طور پر قید بامشقت کی سزا جھیلنی پڑی۔
اتباعِ شریعت کے اسی جذبہ کا ایک اور نمونہ حضرت شیخ الہند اور حضرت شیخ الاسلام کی مالٹا سے رہائی کے بعد دیوبند پہنچنے کے بعد سامنے آیا، حضرت شیخ الہند اور ان کا پورا گھرانہ حضرت مدنی کا عاشق تھا، حضرت مدنی کی استاذ سے محبت، عقیدت اور خدمت وایثار نے حضرت شیخ الہند اور ان کی اہلیہ کے دل میں حضرت مدنی کے لئے بے انتہاء محبت پیدا کردی تھی، حضرت شیخ الہند کی اہلیہ اپنے بڑھاپے کے اس دور میں اِسی غلبۂ محبت کی وجہ سے حضرت مدنی کو پیار کرنے اور پردہ نہ کرنے کی بات بار بار فرماتی تھیں ، اس پرحضرت شیخ الہند نے بڑے رقت آمیز لہجے میں فرمایا کہ: 
’’اگر میرا بیٹا ہوتا تو اتنی خدمت نہیں کرسکتا تھا، میرا بھی دل نہیں چاہتا کہ تم پردہ کرو، مگر یہ سوچ لو کہ شریعت حقہ کے خلاف ہے، تم کو گناہ ہوگا، حضرت کی اہلیہ بہت دین دار تھیں ، اپنے ارادے سے خوفِ خدا کی وجہ سے ہٹ گئیں ۔ (ملاحظہ ہو: تذکرۂ شیخ مدنی ۱۱۲)
ہندوستان کی تحریک آزادی کے روحِ رواں حضرت شیخ الہند تھے، آپ ہی کی للہیت اور جہد وعمل کے طفیل یہ تحریک ہر جگہ پھیل گئی تھی، اس تحریک کے علم بردار اگرچہ مسلمان ہی تھے؛ لیکن برادرانِ وطن بھی اس میں شامل تھے، تحریک میں غالب عنصر مسلمانوں کا تھا، اس لئے حضرت شیخ الہند نے غیرمسلموں کے ساتھ یہ اشتراکِ عمل گوارا فرمایا؛ لیکن حضرت کو ہمہ وقت یہ فکر رہتی تھی کہ غیروں کے ساتھ یہ اشتراک مسلمانوں کے ا پنے طرز معاشرت اور مذہبی تشخصات وامتیازات وشعائر پر مؤثر نہ ہو، اسی دوران کسی مقام پر یہ بات سامنے آئی کہ غیروں سے خیرسگالی کے اظہار کے طور پر مسلمان اس سال عیدالاضحی کے موقع پر گائے کی قربانی نہیں


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 حضرت شیخ الہندؒ 2 1
3 تأثرات 8 1
4 ابتدائیہ 10 1
5 باب اول 12 1
6 حضرت شیخ الہندؒ؛ شخصیت، خدمات وامتیازات 14 5
7 ولادت، تعلیم واساتذہ 15 5
8 تدریس 16 5
9 احسان وسلوک ومعرفت 17 5
10 تحریکی وجہادی خدمات 17 5
11 جمعیۃ علماء وتحریک خلافت 20 5
12 جامعہ ملیہ 20 5
13 عزیمت واستقامت اور فداکاری 21 5
14 خوف اور حساسیت 23 5
15 امت کو قرآن سے جوڑنے اور اتحاد کی فکر 24 5
16 اخلاص 25 5
17 اکرام ضیف 26 5
18 اساتذہ کا اکرام وخدمت 27 5
19 اتباعِ شریعت 28 5
20 تواضع اور بے نفسی 31 5
21 حضرت شیخ الہند کے تصنیفی وتالیفی کارنامے 35 5
22 وفاتِ حسرت آیات 36 5
23 باب دوم 38 1
24 حضرت شیخ الہند: خدمت حدیث کے نمایاں گوشے 40 23
25 تحصیل علوم حدیث 40 23
26 تدریس حدیث 41 23
27 تدریس حدیث کا اسلوب وامتیاز 42 23
28 علم حدیث میں حضرت شیخ الہند کی دقت نظر اور اس کے نمایاں نمونے 46 23
29 (۱) سورج گرہن کی نماز 47 23
30 (۲) حدیث مصراۃ کی توجیہ 48 23
31 (۳) وضوکا بچا ہوا پانی 49 23
32 (۴)محبت نبوی میں نفسانیت 50 23
33 (۵) حدیث فہمی کا ایک اصول 51 23
34 (۶) حضرت عمرؓ اور شیطان 53 23
35 (۷) میت پررونے کا مسئلہ 54 23
36 (۸) یوم الشک کا روزہ 55 23
37 (۹) حالت استنجاء میں قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنے کا مسئلہ 56 23
38 (۱۰) سمند ر کے پانی اورمردارکے مسئلہ والی حدیث 58 23
39 (۱۱) صحیح بخاری کے پہلے باب کی توضیح 59 23
40 (۱۲) وزن اعمال 60 23
41 حدیث کی سند عالی کا شرف و امتیاز 61 23
43 خدمت حدیث کے تعلق سے حضرت کے عظیم تصنیفی کارنامے 62 23
44 تصحیح ابو داؤد 64 23
45 ایضاح الادلہ اور ادلۂ کاملہ 65 23
46 احسن القریٰ 66 23
47 تقریر ترمذی 67 23
48 تقریر بخاری 67 23
49 تلامذہ 68 23
50 حاصل 69 23
51 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 70 1
52 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 70 51
53 l اسلام میں صبر کا مقام 70 51
54 l ترجمان الحدیث 70 51
55 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 70 51
56 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 71 51
57 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 71 51
58 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 71 51
59 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 71 51
60 l گلہائے رنگا رنگ 71 51
61 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 72 51
62 l علوم القرآن الکریم 72 51
63 l اسلام میں عبادت کا مقام 72 51
64 l اصلاح معاشرہ اور تعمیر سیرت واخلاق 72 51
65 l اسلام دین فطرت 73 51
66 l دیگر کتب: 73 51
67 l عربی کتب: 73 51
68 تفصیلات 3 1
69 ملنے کے پتے: 3 1
71 مشمولات 4 1
Flag Counter