خواب کے اسلامی آداب و احکام |
خواب کا |
|
خواب کا معنی و مطلب اور اُس کی حقیقت رؤیا کا لفظ : رؤیا ہمزے کے ساتھ ہے اور اسے تخفیف کے ساتھ ”رویا“ بھی پڑھا جاتاہے ۔ اِس کا معنی ”رؤیت “ یعنی دیکھنے کےآتے ہیں ۔ رؤیا اور رؤیت میں فرق یہ ہے کہ”رؤیا “ سوتے ہوئے دیکھنے کو اور ”رؤیت“ جاگتے ہوئے دیکھنے کو کہا جاتا ہے ۔ اور لفظی اعتبار سے تاء کا فرق ہے ، بایں طور کہ بیداری کی حالت میں دیکھنے کو ”رؤیت“ اور نوم کی حالت میں دیکھنے کو ”رؤیا “ کہتے ہیں ۔علّامہ واحدی فرماتے ہیں کہ رؤیا اپنی اصل کے اعتبار سے”بُشریٰ ، سُقیا، شُوریٰ“ کی طرح ایک مصدر ہے ، لیکن اسم کے طور پر استعمال ہونے لگاہے ۔(مرقاۃ المفاتیح :4606)رؤیا کا معنی : انسان جو کچھ نیند کی حالت میں دیکھے اُس کو رؤیا کہتےہیں۔(مرقاۃ المفاتیح :4606)رؤیا کی حقیقت : علّامہ مازری فرماتے ہیں کہ خواب در اصل اُن خیالات کا نام ہے جو اللہ تعالیٰ بحالتِ نوم انسان کے قلب پر پیدا کرتے ہیں اور یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک جاگتا ہوا انسان کچھ سوچتا اور خیال کرتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے لئے نوم