خواب کے اسلامی آداب و احکام |
خواب کا |
|
حضرت عثمان بن مظعون کی شان میں ایک خواب : حضرت امِّ علاء انصاریہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عثمان بن مظعون کو خواب میں دیکھا کہ اُن کےلئے ایک نہر ہے جس کا پانی جاری ہے (چل رہا ہے )میں نے نبی کریمﷺکو وہ خواب بتایاتو آپﷺنے اراد فرمایا:یہ در اصل اُس کا عمل ہے جس کا ثواب اُس کے لئے جاری ہوگیا ہے۔رَأَيْتُ لِعُثْمَانَ فِي النَّوْمِ عَيْنًا تَجْرِي، فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «ذَاكِ عَمَلُهُ يَجْرِي لَهُ»۔(بخاری:7018)ایک صحابی کا قلم اور دوات کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھنا : حضرت ابوموسیٰ فرماتے ہیں : میں نے خواب میں دیکھا (ایک )درخت کے سائے میں بیٹھا ہوں اور میرے پاس دوات (روشنائی۔Ink) ہے ، میں نے”سورہ صٓ“ شروع سے لکھنا شروع کردیا یہاں تک کہ سجدہ کی آیت تک پہنچا تو (میں نے دیکھا کہ )دوات ، کاغذ اور درخت نے بھی سجدہ کیا ، میں نے سنا کہ وہ سجدہ میں یہ پڑھ رہے تھے : اللَّهُمَّ احْطُطْ بِهَا وِزْرًا، وَأَحْرِزْ بِهَا شُكْرًا، وَأَعْظِمْ بِهَا أَجْرًا۔اے اللہ ! اِس کی برکت سے(ہمارے) بوجھ کو کم کردیجئے اور شکر کو محفوظ کردیجئے اور اجر کو بڑھادیجئے ۔اُس کے بعد وہ چیزیں اپنی اصلی حالت میں لوٹ آئیں اور ویسے ہی ہوگئیں جیسے پہلے تھیں ۔ جب میں جاگا تو آپﷺکو یہ خواب سنایا، آپﷺنےارشاد فرمایا:تم نے بھلائی دیکھی ہے اور بھلائی ہی واقع ہوگی ۔ تم سوگئے ، تمہاری آنکھ سوگئی تھی ، تم نے ایک نبی(حضرت داؤد )کی توبہ کا ذکر کیا ہے اور اس وقت تم مغفرت کی امید کرتے ہو اور جس چیز کی تم امید کرتے ہوہم بھی اُسی کی امید کرتے ہیں۔رَأَيْتُ فِيَ الْمَنَامِ كَأَنِّي جَالِسٌ فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ، وَمَعِي دَوَاةٌ وَقِرْطَاسٌ، وَأَنَا أَكْتُبُ مِنْ أَوَّلِ ص، حَتَّى بَلَغْتُ السَّجْدَةَ، فَسَجَدَتِ الدَّوَاةُ وَالْقِرْطَاسُ وَالشَّجَرَةُ، وَسَمِعْتُهُنَّ يَقُلْنَ فِي سُجُودِهِنَّ: اللَّهُمَّ احْطُطْ بِهَا وِزْرًا، وَأَحْرِزْ بِهَا شُكْرًا، وَأَعْظِمْ بِهَا أَجْرًا. وَعُدْنَ كَمَا كُنَّ، فَلَمَّا