خواب کے اسلامی آداب و احکام |
خواب کا |
|
اچھے خواب دیکھنے کا اصل طریقہ تو وہی ہے جو ابھی ذکر کیا گیا ہے ، البتہ ظاہری طور پر بھی علماء نے اچھے خواب دیکھنے کے چند طریقے اور آداب بتلائے ہیں ۔ (1)راست گوئی (سچائی) کو اپنایا جائے ۔ (2)وضو کی حالت میں سویا جائے ۔ (3)دائیں کروَٹ پر سویا جائے ۔ (4)سورۃ الشمس ،سورۃ اللیل ، سورۃ التّین ، سورۃ الاخلاص اور معوّذتین(سورۃ الفلق اور سورۃ النّاس) پڑھ کرسونا ۔ (5)اللہ تعالیٰ سے اچھے خواب کی دعاء مانگی جائے ۔(فتح الباری :12/433) اور وہ دعاء یہ ہے :اچھے خواب دیکھنے کی ایک دعاء : یہ دعاء پڑھ کر سویا جائے : اَللَّهُمَّ اِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ سَيِّء الْأَحْلَامِ وَأَسْتَجِيرُ بِكَ مِنْ تَلَاعُبِ الشَّيْطَانِ فِي الْيَقَظَةِ وَالْمَنَامِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رُؤْيَا صَالِحَةً صَادِقَةً نَافِعَةً حَافِظَةً غَيْرَ مُنْسِيَةٍ اللَّهُمَّ أَرِنِي فِي مَنَامِي مَا أُحِبُّ۔(فتح الباری :12/433)سچے خواب کی چند صورتیں :سچے لوگوں کا خواب بھی اکثر سچا ہوتا ہے : لوگوں میں سب سے زیادہ سچا خواب اس کا ہوتا ہے جو سب سے زیادہ سچا ہو۔وَأَصْدَقُهُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُهُمْ حَدِيثًا۔(ترمذی:2270)