خواب کے اسلامی آداب و احکام |
خواب کا |
|
أَعُوذُ بِرَبِّ مُوْسیٰ وَ اِبْرَاهيمَ مِنْ شَرِّ الرُّؤيَا الَّتِیْ رَأَيْتُها مِنْ مَّنَامِی أَنْ يَضُرَّنِیْ فِیْ دِيْنِی وَدُنْيَایَ وَ مَعِيْشَتِیْ ، عَزَّ جَاهُکَ وَ جَلَّ ثَنَاءُکَ وَلَااِلٰهَ غَيْرُکَ۔میں حضرت موسیٰ اور ابراہیم علیہما السلام کے رب کی پناہ مانگتا ہوں اس خواب کی برائی سے جو میں نے اپنے سونے کی حالت میں دیکھا ہے ، مبادا یہ مجھ کو میرے دینی اور دنیاوی امور اور روز گار میں ضرر اور نقصان پہنچائے ، الٰہی ! تیرا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے اور تیری تعریف جلیل الشان ہے اور تیرے سوا اور کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔(مقدمہ کامل التعبیر مترجم :20)اچھا خواب دیکھیں تو کیا کریں : کوئی اچھا خواب نظر آئے تو تین کام کرنے چاہیئے : (1)خوش ہونا ۔ (2)اللہ تعالیٰ کا شکر اداء کرنا ۔ (3)کسی سمجھدار اور خیر خواہ سے بیان کرنا۔ اب اِ ن تینوں کی تفصیل احادیث میں ملاحظہ فرمائیں :(1)………خوش ہونا : نبی کریمﷺکا ارشاد ہے : اگر کوئی اچھا خواب دیکھے تو اُسے چاہیئے کہ خوش ہو اور کسی محبت کرنے والے سے بیان کرے ۔فَإِنْ رَأَى رُؤْيَا حَسَنَةً، فَلْيُبْشِرْ وَلَا يُخْبِرْ إِلَّا مَنْ يُحِبُّ۔(مسلم: 2261)وَإِذَا رَأَى رُؤْيَا حَسَنَةً فَلْيَسْتَبْشِرْ وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا إِلَّا مَنْ أَحَبَّ۔(الدعاء للطبرانی :1290)(2)………اللہ تعالیٰ کا شکر اداء کرنا : اچھے خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں ، پس جب تم میں سے کوئی شخص اچھا خواب دیکھے تو اُسے چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرے۔الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللَّهِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يُحِبُّ فَلْيَحْمَدِ اللَّهَ، وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا إِلَّا مَنْ يُحِبُّ، وَإِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُه فَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا، وَلَا