خواب کے اسلامی آداب و احکام |
خواب کا |
|
(2)………تین مرتبہ شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا : اگر تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو اپنے بائیں طرف تھوکے اور تین مرتبہ شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگےاور اپنے اُس پہلو کو بدل دے جس پر وہ وہ پہلے تھا ۔إِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ الرُّؤْيَا يَكْرَهُهَا فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ثَلَاثًا، وَيَتَحَوَّلُ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ۔(ابوداؤد:5022)(3)………خواب کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے :اگر تم میں سے کوئی خواب میں ایسی چیز دیکھے جسے وہ پسند نہ کرتا ہو تو کھڑا ہو کر تھوک دے اور لوگوں کے سامنے بیان نہ کرے۔فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ فَلْيَقُمْ وَلْيَتْفُلْ وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا النَّاسَ۔(ترمذی:2270)وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَمَنْ شَرِّ مَا رَأَى۔(مسند ابن الجعد:1567) فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ الشَّيْءَ يَكْرَهُهُ، فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِذَا اسْتَيْقَظَ، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا، فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ۔(صحیح ابن حبان :6059)(4)………اللہ تعالیٰ سے خواب کی خیر و بھلائی کا سوال کرنا : ایک روایت میں ہے آپﷺنے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو اُسے چاہیئے کہ کروٹ بدل لے ،اپنے دائیں جانب تین مرتبہ تھتکاردےاور اللہ تعالیٰ سے اُس خواب کی بھلائی کا سوال کرے اور شر سے پناہ مانگے۔إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ رُؤْيَا يَكْرَهُهَا، فَلْيَتَحَوَّلْ وَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَسْأَلِ اللَّهَ مِنْ خَيْرِهَا، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا۔(ابن ماجہ :3910)