خواب کے اسلامی آداب و احکام |
خواب کا |
|
دے دیا ،حضرات صحابہ کرام نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ ! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی ؟آپ ﷺ نے فرمایا : ”علم“۔بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ، ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ، قَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «العِلْمَ»۔(ترمذی:2284)فَشَرِبْتُ مِنْهُ، حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَطْرَافِي۔(بخاری:7007)نبی کریمﷺ کا خواب میں کُرتے دیکھنا : نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا کہ لوگ میرے سامنے پیش کئے جا رہے ہیں انہوں نے کرتے پہن رکھے ہیں ،کسی کا کرتہ چھاتیوں تک اور کسی کا اس سے نیچے تک ہے ۔ پھر حضرت عمر میرے سامنے پیش کیے گئے تو میں نے دیکھا کہ ان پر ایک قمیص ہے جسے وہ گھسیٹ رہے ہیں ، صحابہ کرام نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ:آپ اس کی کیا تعبیر فرماتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا:” دین“۔بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ فَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ، قَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:«الدِّينَ»۔(ترمذی:2285)نبی کریمﷺ کا خواب میں ورقہ بن نوفل کو دیکھنا : ایک دفعہ نبی کریم ﷺ سے ورقہ بن نوفل کے متعلق پوچھا گیا(کہ وہ کِس حال میں ہیں ، جنت میں یا دوزخ میں ) حضرت خدیجہ نے عرض کیا کہ انہوں نے آپ ﷺ کی رسالت کی تصدیق کی تھی پھر آپ ﷺ کے اعلان سے پہلے وہ انتقال کر گئے، آپ ﷺ نے فرمایا :مجھے وہ خواب میں دکھائے گئے تو ان کے بدن پر سفید رنگ کے کپڑے تھے اگر وہ دوزخی ہوتے تو کسی اور رنگ کے کپڑے ہوتے۔ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَرَقَةَ، فَقَالَتْ لَهُ خَدِيجَةُ: إِنَّهُ كَانَ صَدَّقَكَ وَلَكِنَّهُ مَاتَ قَبْلَ أَنْ تَظْهَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ