خواب کے اسلامی آداب و احکام |
خواب کا |
|
مذموما فِي الْبَاطِن كمن رأى أَنه أَخذ من الشَّمْس عشرَة أَقْرَاص فَأكلهَا فَعَاشَ عشرَة أَيَّام وَمَات لِأَن تِلْكَ الأقراص قوت الْعشْرَة أَيَّام فَلَمَّا نفدت مَاتَ۔(جامع تفاسیر الأحلام :1/10)بُرا خواب دیکھیں تو کیا کریں : جب کوئی بُرا اور پریشان کُن خواب نظر آئے تو مندرجہ ذیل آٹھ کام کرنے چاہیئے : (1)…بائیں طرف تین مرتبہ تھتکاردینا۔(2)…تین مرتبہ شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا۔(3)…خواب کے شر سے اللہ تعالیٰ پناہ مانگنا ۔(4)…اللہ تعالیٰ سے خواب کی خیر و بھلائی کا سوال کرنا۔(5)…پہلو یعنی کروٹ بد ل لینا۔(6)…نماز پڑھنا۔(7)…کسی سے ذکر نہ کرنا ۔(8)…تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھنا۔ اب اِ ن کاموں کی تفصیل احادیث میں ملاحظہ فرمائیں :(1)………بائیں طرف تین مرتبہ تھتکاردینا : اگر تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوکے اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کے شر سے پناہ مانگے تو اسے نقصان نہیں پہنچے گا۔فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ۔(ترمذی:2270)۔وَمَنْ رَأَى سِوَى ذَلِكَ فَإِنَّمَا هُوَ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيُحْزِنَهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَسْكُتْ وَلَا يُخْبِرْ بِهَا أَحَدًا۔(شعب الایمان :4432)